Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           The Jinn-72 سورت الجن ›Ayah No-17 ایت نمبر
| لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ |
| آسان اُردو | تاکہ ہم انہیں اس میں آزمائیں، اور جو کوئی اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑتا ہے؛ تو وہ (اللہ) اُسے ایک سخت عذاب میں ٹھونس دے گا؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تاکہ اس کے ذریعے ان کو آزمائیں۔ اور جو کوئی اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا۔ اللہ اسے چڑھتے ہوئے عذاب میں پرو دے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا |
| احمد رضا خان | کہ اس پر انہیں جانچیں اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا |
| احمد علی | تاکہ اس (ارزانی) میں ان کا امتحان کریں اورجس نے اپنے رب کی یاد سے منہ موڑا تو وہ اسے سخت عذاب میں ڈالے گا |
| فتح جالندھری | تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا |
| طاہر القادری | تاکہ ہم اس (نعمت) میں ان کی آزمائش کریں، اور جو شخص اپنے رب کے ذِکر سے منہ پھیر لے گا تو وہ اسے نہایت سخت عذاب میں داخل کر دے گا، |
| علامہ جوادی | تاکہ ان کا امتحان لے سکیں اور جو بھی اپنے رب کے ذکر سے اعراض کرے گا اسے سخت عذاب کے راستے پر چلنا پڑے گا |
| ایم جوناگڑھی | تاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں، اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منھ پھیر لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کردے گا |
| حسین نجفی | تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا خدا اسے ایسے سخت عذاب میں داخل کرے گا جو بڑھتا ہی جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | That We might try them there by. And whosoever turneth aside from the remembrance of his Lord, him He shall thrust into a torment vehement. |
| M.M.Pickthall: | That We may test them thereby, and whoso turneth away from the remembrance of his Lord; He will thrust him into ever-growing torment. |
| Saheeh International: | So We might test them therein. And whoever turns away from the remembrance of his Lord He will put into arduous punishment. |
| Shakir: | So that We might try them with respect to it; and whoever turns aside from the reminder of his Lord, He will make him enter into an afflicting chastisement: |
| Yusuf Ali: | "That We might try them by that (means). But if any turns away from the remembrance of his Lord, He will cause him to undergo a severe Penalty. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنات کے بارے میں