Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           The Jinn-72 سورت الجن ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ |
| آسان اُردو | اگر وہ (مشرک) صیح طریقہ پر قائم رہتے ہیں، تو واقعی ہم اُن کو پینے کے لئے کثرت سے پانی عطا کریں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر ! اہل مکہ سے کہو کہ مجھ پر) یہ (وحی بھی آئی ہے) کہ : اگر یہ لوگ راستے پر آکر سیدھے ہوجائیں تو ہم انہیں وافر مقدار میں پانی سے سیراب کریں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور (اے نبیؐ، کہو، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ) لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم اُنہیں خوب سیراب کرتے |
| احمد رضا خان | اور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر وہ راہ پر سیدھے رہتے تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتے |
| احمد علی | اور اگر (مکہ والے) سیدھے راستے پر قائم رہتے تو ہم ان کو با افراط پانی سے سیراب کرتے |
| فتح جالندھری | اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو) کہ اگر یہ لوگ سیدھے رستے پر رہتے تو ہم ان کے پینے کو بہت سا پانی دیتے |
| طاہر القادری | اور یہ (وحی بھی میرے پاس آئی ہے) کہ اگر وہ طریقت (راہِ حق، طریقِ ذِکرِ اِلٰہی) پر قائم رہتے تو ہم انہیں بہت سے پانی کے ساتھ سیراب کرتے، |
| علامہ جوادی | اور اگر یہ لوگ سب ہدایت کے راستے پر ہوتے تو ہم انہیں وافر پانی سے سیراب کرتے |
| ایم جوناگڑھی | اور (اے نبی یہ بھی کہہ دو) کہ اگر لوگ راه راست پر سیدھے رہتے تو یقیناً ہم انہیں بہت وافر پانی پلاتے |
| حسین نجفی | اور یہ کہ اگر یہ لوگ راہِ راست پر ثابت قدم رہتے تو ہم انہیں خوب سیراب کرتے۔ |
| M.Daryabadi: | And had they kept to the path surely We would have watered them with rain plenteous. |
| M.M.Pickthall: | If they (the idolaters) tread the right path, We shall give them to drink of water in abundance |
| Saheeh International: | And [Allah revealed] that if they had remained straight on the way, We would have given them abundant provision |
| Shakir: | And that if they should keep to the (right) way, We would certainly give them to drink of abundant water, |
| Yusuf Ali: | (And Allah's Message is): "If they (the Pagans) had (only) remained on the (right) Way, We should certainly have bestowed on them Rain in abundance. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنات کے بارے میں
اللہ کے بتائے ہپوئے طریقے پر قائم رہو، کبھی پانی کی کمی نہیں ہو گی