لفظ: عن
Total/Searched:عَنْهُ
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ | اگر تم (لوگ)کبیرہ (بڑے گناہوں) جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے اجتناب کرو (بچو) گے | منفرد آیت | 4:31 |
| فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُ١ؕ | اور اُن(آلِ ابراہیم ؑ) سے (کچھ) تھے جو اُس (کتاب) پر ایمان لائے اور اُن میں سے (کچھ) تھے جو اُس(کتاب) سے پرے(یعنی دور)رہے | آل ابراہیم کے بارے | 4:54 |
| وَّ اَخْذِهِمُ الرِّبٰوا وَ قَدْ نُهُوْا عَنْهُ | اور اُن کا سود لینااور( جب کہ) واقعی اُن کو اس (سود) سے منع کر دیاگیا تھا | اہل کتاب کے بارے | 4:161 |
| رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ | اللہ اُن سے راضی ہوا اور وہ اُس سے راضی ہوئے | صادقین کے لیے | 5:119 |
| مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ | اُس دن وہ (انسان)جس سے (یہ عذاب ) پرے کر دیا گیا، تو پھر (اللہ نے )واقعی اُس پر رحم کیا | عذاب یوم عظیم | 6:16 |
| وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْئَوْنَ عَنْهُ١ۚ | اور وہ (مشرک دوسرے لوگوں کو) اس (قرآن) سے منع کرتے ہیں | مشرکین کا قران سے فرار | 6:26 |
| وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ | اور اگر اُن کو واپس (دنیا میں)لوٹابھی دیا جائے تو وہ واقعی دوبارہ (وہی) کریں گے | قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے | 6:28 |
| فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ | پھر جب وہ سرکشی کرنے لگے اس سے جس سے وہ منع کئے گے تھے | قوم موسی | 7:166 |
| وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ | اور اُس(رسولؐ) سے پھرا نہ کرواور تم (اسکی بات )سن رہے ہوتے ہو | جنگ بدر | 8:20 |
| رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ | اللہ اُن سے راضی ہے اور وہ اُس (اللہ) سے راضی ہیں، | یعنی جان و مال کے ساتھ جہاد پر جانے میں | 9:100 |
| فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهٗ | ، پھر جب ہم اُس سے اُس کی تکلیف دور کر دیتے ہیں تو | انسان کی فطرت | 10:12 |
| وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰكُمْ عَنْهُ١ؕ | اور میں نہیں چاہتا کہ تمہارے پیچھے اُس(کام) کی طرف(جاﺅں) جس سے میں تمہیں منع کرتا ہوں | شعیبؑ کے بارے میں | 11:88 | وَ اَنْتُمْ عَنْهُ غٰفِلُوْنَ | اور تم اُس سے غافل رہو | یوسف ؑ کی کہانی | 12:13 |
| كَذٰلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوْٓءَ وَ الْفَحْشَآءَ١ؕ | ا ایسے یہ ہوا تاکہ ہم اُس (یوسف) سے برائی اور فحاشی (بے حیائی) دور کر دیں | یوسف ؑ کی کہانی | 12:24 |
| فَاسْتَجَابَ لَهٗ رَبُّهٗ فَصَرَفَ عَنْهُ كَیْدَهُنَّ | پھر اُس کے رب نے اُس کو جواب دیا(یعنی دُعا قبول کر لی) پھر اُن (عورتوں) کے فریبوں کو اُس (یوسف) سے دور کر دیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:34 |
| قَالُوْا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ اَبَاهُ وَ اِنَّا لَفٰعِلُوْنَ | اُنہوں نے کہا: ہم اُس (بھائی) کو اُس کے والد سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور بے شک ہم واقعی کریں گے | یوسفؑ کی کہانی | 12:61 |
| وَ هُمْ عَنْهَا مُعْرِضُوْنَ | اور وہ اُن (نشانیوں) سے اعراض(نظراندازی) کرتے ہیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:105 |
| كُلُّ اُولٰٓئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُوْلًا | یہ جو تمام(چیزیں) ہیں ان سے پوچھا جائے گا۔ | سننا، دیکھنا اور دل | 17:36 |
| فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا | تمہیں (اے موسیؐ ) اس (قیامت کو یاد رکھنے) سے روک نہ دے پھروہ (انسان)جو اس (قیامت) پر ایمان نہ رکھتا ہو | موسیؑ کے بارے | 20:16 |
| مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًاۙ | جو(بھی انسان) اس (قرآن) سے منہ موڑے گاپھروہ واقعی قیامت کے روز ایک بوجھ اُٹھاے گا | قرآن کے بارے | 20:100 |
| وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ | اور اُن (نہ ایمان لانے والوں) پاس رحمان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں پہنچتی ماسوائے کہ وہ اس (نصیحت)سے اعراض(کنارہ کر) لیتے ہیں | انکاری لوگ | 26:5 |
| وَ اِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ | اور جب وہ لغو (فضول باتوں کو) سنتے ہیں وہ اُس سے منہ پھیر لیتے ہیں. | اہل کتاب میں جو قران پر ایمان | 28:55 |
| عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ | وہ (اللہ) غیب کو جانتا ہے. نہیں چُھپ سکتا اُس سے ذرا برابربھی آسمانوں میں اورنہ ہی زمین میں | ساعت کے تناظر میں | 34:3 |
| قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ | (آپﷺ) کہیں: تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے اُس سے تم نہ ہی ایک گھڑی (پل) پیچھے رہو گے اور نہ ہی تم(اُس سے)آگے ہو گے | (مشرک لوگ) | 34:30 |
| فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ | پھر وہ(لوگ) اُس سے پیٹھ موڑ کر چلے گے | ابراہیمؑ کے بارے | 37:90 |
| اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ | تم(لوگ) اُس (قیامت )سے منہ موڑتے ہو | نبا عظیم | 38:68 |
| ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ | پھر اُنہوں نے اُس (رسول) سے منہ موڑ لیا تھا اور کہا تھا: کہ (دوسروں کا) ایک پڑھایا ہوا اور ایک پاگل ہے؟ | عذاب کے بارے | 44:14 |
| یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ | اُس انسان کو ہی اس (سچائی، حق) سے موڑ دیا جاتا ہے جو (خود ہی) مخالف ہوتا ہے۔ | حقیقت | 51:9 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نُهُوْا عَنِ النَّجْوٰى ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا نُهُوْا عَنْهُ | کیا تم نہیں دیکھا اُن کی طرف جن کو خفیہ سرگوشیوں (کھسر پھسر) سے منع کر دیا گیا تھا پھر وہ واپس اس کی طرف جاتے ہیں جس سے اُن کو منع کیا گیا تھا | تاریخی آیت | 58:8 |
| ١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ اللّٰهِ١ؕ | . اللہ اُن سے راضی ہے، اور وہ اللہ سے راضی ہیں.یہی اللہ کی جماعت ہیں. | ایک اصول | 58:22 |
| وَ مَاۤ اٰتٰكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ١ۗ وَ مَا نَهٰكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا | اور جو کچھ رسولﷺ تمہیں دیں، پس اُس کو لے لو. اور جس سے تمہیں منع کریں، تو پس باز رہو | اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی | 59:7 |
| ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ | اور جو کوئی اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے، تو وہ اُس (انسان) کی برائیوں کو اُس سے دور کر دے گا | قیامت کے دن | 64:9 |
| ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا | وہ اللہ کا حکم ہے اُس نے اُس(حکم) کو تمہاری طرف نازل کیا ہے. اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے،تو وہ اُس کی برائیوں کو اُس سے دور کر دے گا اور اُس کے لئے اجر کو بہت بڑھا کر دے گا | طلاق اور عدت | 65:5 |
| فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ | پھر تم میں کوئی ایک بھی ہمیں اُس سے روکنے والا نہ ہوتا | قرآن کے بارے | 69:47 |
| فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ | پھر اُس سے تو تم (آپﷺ) نے بے رخی کی (اُس کو نظر انداز کر دیا) | آپﷺ کے بارے | 80:10 |
| وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ | اُس کا مال اُس کے کام نہیں آئے گا جب (گڑھے میں) گرے گا | بخل کرنے والا | 92:11 |
| رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠ | اللہ اُن سے راضی ہے اور وہ اُس سے راضی ہیں. یہ (انجام) اُس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے | ایمان اور نیک اعمال | 98:8 |
| مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ | اُس کا مال اور جو (کچھ بھی) اس نے کمایا اُس کے کام نہیں آئے گا۔ | ابی لہب | 111:2 |