اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر           The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت Ayah No-9 ایت نمبر

یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ
آسان اُردو اُس انسان کو ہی اس (سچائی، حق) سے موڑ دیا جاتا ہے جو (خود ہی) مخالف ہوتا ہے۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس (آخرت کی حقیقت) سے وہی منہ موڑتا ہے جو حق سے بالکل ہی مڑا ہوا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے
احمد رضا خان اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو
احمد علی قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے
فتح جالندھری اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے
طاہر القادری اِس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے) وہی پھرتا ہے جِسے (علمِ ازلی سے) پھیر دیا گیا،
علامہ جوادی حق سے وہی گمراہ کیا جاسکتا ہے جو بہکایا جاچکا ہے
ایم جوناگڑھی اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو
حسین نجفی اس (دین) سے پھرتا وہی ہے جو (حق سے) پھرا ہوا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Turned aside therefrom is who is turned aside.
M.M.Pickthall: He is made to turn away from it who is (himself) averse.
Saheeh International: Deluded away from the Qur'an is he who is deluded.
Shakir: He is turned away from it who would be turned away.
Yusuf Ali: Through which are deluded (away from the Truth) such as would be deluded.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت