Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-34 ایت نمبر
| فَاسْتَجَابَ لَهٗ رَبُّهٗ فَصَرَفَ عَنْهُ كَیْدَهُنَّ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ |
| آسان اُردو | پھر اُس کے رب نے اُس کو جواب دیا(یعنی دُعا قبول کر لی) پھر اُن (عورتوں) کے فریبوں کو اُس (یوسف) سے دور کر دیا بے شک! وہ سننے جاننے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ یوسف کے رب نے ان کی دعا قبول کی، اور ان عورتوں کی چالوں سے انہیں محفوظ رکھا۔ بیشک وہی ہے جو ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی اور اُن عورتوں کی چالیں اس سے دفع کر دیں، بے شک وہی ہے جو سب کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے |
| احمد رضا خان | تو اس کے رب نے اس کی سن لی اور اس سے عورتوں کا مکر پھیردیا، بیشک وہی سنتا جانتا ہے |
| احمد علی | پھر اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی پس ان کا فریب ان سے دور کر دیا گیا کیوں کہ وہی سننے والا جاننے والا ہے |
| فتح جالندھری | تو خدا نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کر دیا۔ بےشک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے |
| طاہر القادری | > سو ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی اور عورتوں کے مکر و فریب کو ان سے دور کر دیا۔ بیشک وہی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | تو ان کے پروردگار نے ان کی بات قبول کرلی اور ان عورتوں کے مکر کو پھیر دیا کہ وہ سب کی سننے والا اور سب کا جاننے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اس کے رب نے اس کی دعا قبول کر لی اور ان عورتوں کے داؤ پیچ اس سے پھیر دیے، یقیناً وه سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | پس اس کے پروردگار نے اس کی دعا قبول کر لی اور اس سے ان عورتوں کے مکر و فریب کو دور کر دیا بے شک وہ بڑا سننے والا، بڑا جاننے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Then his Lord answered to him, and averted their guile from him; verily He! He is the Hearer, the Knower! |
| M.M.Pickthall: | So his Lord heard his prayer and fended off their wiles from him. Lo! He is Hearer, Knower. |
| Saheeh International: | So his Lord responded to him and averted from him their plan. Indeed, He is the Hearing, the Knowing. |
| Shakir: | Thereupon his Lord accepted his prayer and turned away their guile from him; surely He is the Hearing, the Knowing. |
| Yusuf Ali: | So his Lord hearkened to him (in his prayer), and turned away from him their snare: Verily He heareth and knoweth (all things). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت
اللہ کسی کو گناہ سے بچانا چاہے تو دوسروں کی خواہشات میں رد و بدل کر سکتا ہے