Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-61 ایت نمبر
| قَالُوْا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ اَبَاهُ وَ اِنَّا لَفٰعِلُوْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: ہم اُس (بھائی) کو اُس کے والد سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور بے شک ہم واقعی کریں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ بولے : ہم اس کے والد کو اس کے بارے میں بہلانے کی کوشش کریں گے (کہ وہ اسے ہمارے ساتھ بھیج دیں) اور ہم ایسا ضرور کریں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | > انہوں نے کہا، "ہم کوشش کریں گے کہ والد صاحب اسے بھیجنے پر ر اضی ہو جائیں، اور ہم ایسا ضرور کریں گے" |
| احمد رضا خان | > بولے ہم اس کی خواہش کریں گے اس کے باپ سے اور ہمیں یہ ضرور کرنا، |
| احمد علی | انہوں نے کہا اس کے باپ سے خواہش کریں گے اور ہم یہ کر کے ہی رہیں گے |
| فتح جالندھری | انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں اس کے والد سے تذکرہ کریں گے اور ہم (یہ کام) کرکے رہیں گے |
| طاہر القادری | > وہ بولے: ہم اس کے بھیجنے سے متعلق اس کے باپ سے ضرور تقاضا کریں گے اور ہم یقیناً (ایسا) کریں گے، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے باپ سے بات چیت کریں گے اور ضرور کریں گے |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہا اچھا ہم اس کے باپ کو اس کی بابت پھسلائیں گے اور پوری کوشش کریں گے |
| حسین نجفی | ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے باپ پر ڈورے ڈالیں گے کہ وہ (آمادہ ہو جائیں) اور ہم ضرور ایسا کریں گے۔ |
| M.Daryabadi: | They said: we will surely entice away his father from him; and verily we are doers. |
| M.M.Pickthall: | They said: We will try to win him from his father: that we will surely do. |
| Saheeh International: | They said, "We will attempt to dissuade his father from [keeping] him, and indeed, we will do [it]." |
| Shakir: | They said: We will strive to make his father yield in respect of him, and we are sure to do (it). |
| Yusuf Ali: | They said: "We shall certainly seek to get our wish about him from his father: Indeed we shall do it." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت