اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر          Lahab-111 سورت اللھب         Ayah No-2 ایت نمبر

مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ
آسان اُردو اُس کا مال اور جو (کچھ بھی) اس نے کمایا اُس کے کام نہیں آئے گا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس کی دولت اور اس نے جو کمائی کی تھی وہ اس کے کچھ کام نہیں آئی۔
ابو الاعلی مودودی اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا
احمد رضا خان اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا
احمد علی اس کا مال اورجو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
فتح جالندھری نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
طاہر القادری اسے اس کے (موروثی) مال نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا اور نہ ہی اس کی کمائی نے،
علامہ جوادی نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی
ایم جوناگڑھی نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی
حسین نجفی اس کامال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اس کے کچھ کام نہ آیا۔
=========================================
M.Daryabadi: His substance availed him not, nor that which he earned.
M.M.Pickthall: His wealth and gains will not exempt him
Saheeh International: His wealth will not avail him or that which he gained.
Shakir: His wealth and what he earns will not avail him.
Yusuf Ali: No profit to him from all his wealth, and all his gains!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط


آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ
ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
جو مستقبل میں اُس کا حال ہو گا۔