Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹       Lahab-111 سورت اللھب         ›Ayah No-1 ایت نمبر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ |
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے |
تَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ |
آسان اُردو | ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں گے(یعنی اُس کی طاقت ختم ہو جائے گی)، اور وہ تباہ ہو جائے گا۔ |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | ہاتھ ابولہب کے برباد ہوں، اور وہ خود برباد ہوچکا ہے۔ |
ابو الاعلی مودودی | ٹوٹ گئے ابولہب کے ہاتھ اور نامراد ہو گیا وہ |
احمد رضا خان | تباہ ہوجائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا |
احمد علی | ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اوروہ ہلاک ہو گیا |
فتح جالندھری | ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو |
طاہر القادری | ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ تباہ ہو جائے (اس نے ہمارے حبیب پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی ہے)، |
علامہ جوادی | ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک ہوجائے |
ایم جوناگڑھی | ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا |
حسین نجفی | ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک و برباد ہوا۔ |
M.Daryabadi: | Perish the two hands of Abu Lahab, and perish he! |
M.M.Pickthall: | The power of Abu Lahab will perish, and he will perish. |
Saheeh International: | May the hands of Abu Lahab be ruined, and ruined is he. |
Shakir: | Perdition overtake both hands of Abu Lahab, and he will perish. |
Yusuf Ali: | Perish the hands of the Father of Flame! Perish he! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سورت کی ابتداء
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی
سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔