|
وَ لَهُمْ فِیْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
|
اور اُن کے لیے ان (باغات)میں پاک ازواج ہیں؛ اور وہ ہمیشہ ان(باغات) میں رہیں گے
|
ایمان اور نیک اعمال والے
|
2:25
|
|
وَ قُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ
|
اور ہم (اللہ)نے کہا: اے آدمؑ ! تُو اور تیری بیوی جنت (باغ) میں رہو،
|
آدمؑ کے بارے
|
2:35
|
|
فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ....
|
پھر دونوں( فرشتوں) سے لوگوں نے (وہ کچھ) سیکھا جس سے وہ (لوگ) مرد اور بیوی کے درمیان علیحدگی کر دیتے؛....
|
جادو کے بارے
|
2:102
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ
|
اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (عدت)کو پہنچ گئیں، پھر تم (طلاق دینے والے خاوند) ان (عورتوں) کونہ روکو کہ وہ (عورتیں) اپنے (ہونے والے)خاوندوں سے نکاح کریں،جب اُن کے درمیان دستور سے رضامندی ہو۔
|
طلاق کے بارے میں
|
2:232
|
|
وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًا
|
اور تم سے جو(لوگ) فوت ہو جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ (بیویاں)اپنے آپ کو چار مہینے اور دس دن تک انتظار کروائیں
|
بیوہ کے بارے میں
|
2:234
|
|
وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا١ۖۚ
|
اور جو تم میں سے فوت ہو جانے والے ہوں اور وہ پیچھے بیویاں چھوڑ رہے ہوں،
|
بیوہ کے بارے میں
|
2:240
|
|
وَّصِیَّةً لِّاَزْوَاجِهِمْ مَّتَاعًا اِلَى الْحَوْلِ غَیْرَ اِخْرَاجٍ
|
تو وہ اپنی بیویوں کے لیے ایک سال کے سامان (نان و نفقہ رہائش) کی وصیت کریں بغیر(گھر سے)باہر(اُن کو) نکالے ہوئے
|
بیوہ کے بارے میں
|
2:240
|
|
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ
|
وہ ان(جنتوں) میں ہمیشہ رہیں گے اور پاک بیویاں اور اللہ کی طرف سے خوشنودی (رضا) ہے
|
دنیاوی زندگی کے سامان سے بہتر
|
3:15
|
|
وَّ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا
|
اور اُس سے اس کی بیوی پیدا کی
|
منفرد محکم ایت
|
4:1
|
|
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ
|
پھر اگر وہ (خاوند) اُس (بیوی) کو طلاق دے ہی دے ، توپھر اس کے بعد وہ (بیوی) اُس(خاوند) کے لیے حلال نہیں حتی کہ وہ (بیوی) کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے
|
طلاق کے بارے میں
|
2:230
|
|
وَ لَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ اَزْوَاجُكُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهُنَّ وَلَدٌ١ۚ
|
اور تمہارے لئے نصف ہے جو تمہاری بیویاں(ترکہ) چھوڑیں اگر اُن کا کوئی بچہ نہ ہو ؛
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
وَ اِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ١ۙ
|
اور اگر تم ایک بیوی کو دوسری بیوی سے تبدیل کرناچاہتے ہو
|
عورتوں کے بارے
|
4:20
|
|
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ لَهُمْ فِیْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ٘
|
وہ ان(جنتوں) میں ہمیشہ رہیں گے؛ اُن کے لیے ان (جنتوں) میں پاک صاف بیویاں ہوں گی
|
یعنی اللہ کی آیات کو مانتے ہیں
|
4:57
|
|
خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ
|
ہمارے مردوں کے(کھانے کے) لیے مخصوص ہے اورہماری بیویوں پر حرام ہے؛
|
مشرکین
|
6:139
|
|
ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ۚ
|
آٹھ جوڑے :
|
حلال و حرام
|
6:143
|
|
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ
|
اور اے آدمؑ: تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو
|
آدم ؑ
|
7:19
|
|
وَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِیَسْكُنَ اِلَیْهَا١ۚ
|
، اور اُس (نفس) سے اُس کی زوجہ (بیوی) بنائی تاکہ وہ (انسان) اُس ( زوجہ ) سے آرام (سکون) پائے
|
شان باری تعالی
|
2:189
|
|
وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ
|
) اور تمہارے (بہن)بھائی اور تمہاری بیویاں
|
اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت
|
9:24
|
|
قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ
|
، ہم نے کہا: اس (کشتی) میں سوار کر لوہر طرح کے دو جوڑے، (دو نر اور دو مادہ) اور
|
نوحؑ کے بارے میں
|
11:40
|
|
وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ
|
، اور ہرطرح کے پھل کے جو اُس نے اس (زمین) میں بنائے دو دو جوڑے ہیں
|
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
|
13:3
|
|
وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ
|
اور جو نیک ہوں گے اُن کے باپ دادااور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد میں سے (وہ بھی داخل ہوں گے)
|
اول الباب
|
13:23
|
|
وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ
|
اور ہم نے اُن (رسولوں) کے لیے بیویاں اور اولاد بھی بنائی
|
اپﷺ کے بارے میں
|
13:38
|
|
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ
|
اور آپؐ اپنی آنکھوں کو اُن (چیزوں) کی طرف نہ کھولیں جس سے ہم نے اُن (لوگوں) میں سے جوڑوں کو نوازا ہے،
|
آپﷺ کو حکم
|
15:88
|
|
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا
|
اور اللہ نے تمہارے لیے تم (انسانوں)میں سے ہی بیویاں بنائی ہیں،
|
شان الہی
|
16:72
|
|
وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً
|
اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لیے بیٹے اور پوتے بنائے ہیں
|
شان الہی
|
16:72
|
|
فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى
|
اور اُس (بارش) سے ہم نے جوڑوں میں مختلف قسم کی نباتات نکالیں
|
موسیؑ کے بارے
|
20:53
|
|
فَقُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اِنَّ هٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَ لِزَوْجِكَ
|
پھر ہم نے کہا: اے آدمؑ! بے شک یہ (شیطان) تمہارے لیے اور تمہاری بیوی کے لیے ایک دشمن ہے،
|
آدمؑ کے بارے
|
20:117
|
|
وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ
|
اور اپنی آنکھوں کو نہ کھولیں اُن (چیزوں) کی طرف جن کے ساتھ ہم نے اُن میں سے جوڑوں کو دی ہیں
|
آپﷺ کو حکم
|
20:131
|
|
فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ٘ وَ وَهَبْنَا لَهٗ یَحْیٰى وَ اَصْلَحْنَا لَهٗ زَوْجَهٗؕ
|
پھر ہم نے اُس کوجواب دیا، اور ہم نے اُس کو یٰحییؐ عطا کیا،اور ہم نے اُس کے لئے اُس کی بیوی کی اصلاح کی.
|
زکریاؑ کے بارے
|
21:90
|
|
وَ اَنْۢبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍ
|
اور ہر قسم کی خوبصورت(نباتات) اُگاتی ہے
|
بعثت
|
22:5
|
|
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ
|
ماسوائے اُن کی بیویوں پر یا (اُن غلام عورتوں پر) جو اُن کی ملکیت میں ہوں، پھر بے شک وہ (ان کے لئے) ملامت(الزام) زدہ نہیں
|
مومنین کے بارے
|
23:6
|
|
فَاسْلُكْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ
|
پھر اس (کشتی) میں ہر طرح کے نر اور مادہ دو دو اور اپنے گھر والوں کو بھی بٹھا لو
|
نوحؑ کے بارے
|
23:27
|
|
وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ
|
ورجو لوگ اپنی بیویوں کو الزام دیتے ہیں
|
الزام تراشی
|
24:6
|
|
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ
|
اور جو کہتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں اپنی بیویوں اور بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر
|
رحمان کے بندے
|
25:74
|
|
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
|
کیا وہ زمین کی طرف نہیں دیکھتے (کہ) کتنی ہی ہم اُس(زمین) میں فاہدے والی ہر قسم کی چیزوں سے اُگاتے ہیں؟
|
کافرین نے
|
26:7
|
|
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ
|
اور تم چھوڑ دیتے ہوجو تمہارے لیے تمہارے رب نے تمہاری بیویوں سے پیدا کیا،؟
|
قوم لوط
|
26:166
|
|
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا
|
اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ ہے: کہ اُس نے تمہارے لیے تم میں ہی سے (یعنی تمہاری جنس سے ہی) بیویاں پیدا کیں تاکہ تم اُن کی طرف سے سکون محسوس کرو،
|
اللہ کی نشانیاں
|
30:21
|
|
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
|
اور ہم آسمانوں سے پانی نازل کرتے ہیں اور پھر ہم ا س (زمین) میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اُگاتے ہیں
|
شان باری تعالی
|
31:7
|
|
١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزْوَاجَكُمُ الّٰٓئِیْ تُظٰهِرُوْنَ مِنْهُنَّ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ
|
اور نہ ہی اُس نے تمہاری بیویوں کو تمہاری مائیں بنایا ہے جن کو تم اُن(بیویوں) میں سے (ایسا)کہہ دیتے ہو،
|
ایک اصول
|
33:4
|
|
اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْ١ؕ
|
نبی اکرمﷺمومنین کو بہت عزیز ہیں ان (مومنین) کی اپنی جانوں سے بھی، اور آپﷺکی بیویاں اُن (مومنین) کی مائیں ہیں.
|
احکامات
|
33:6
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا
|
ے نبیﷺ! اپنی بیویوں سے کہہ دیں: اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو،
|
نبی اکرمﷺ کے بارے
|
33:28
|
|
اَمْسِكْ عَلَیْكَ زَوْجَكَ وَ اتَّقِ اللّٰهَ
|
(کہ) اپنی بیوی اپنے پاس رکھو اور اللہ سے ڈرو. اور
|
ایک اصول
|
33:37
|
|
فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَهَا
|
. پھر جب زید نے اُس (بیوی)سے (طلاق کی) کاروائی مکمل کر دی، تو ہم نے اُس (عورت) کو آپﷺ کی بیوی بنا دیا،
|
آپﷺ کے بارے
|
33:37
|
|
لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ
|
تاکہ مومنین پر (آئندہ زندگی میں) اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں میں کوئی حرج (اعتراض) نہ رہے، جب وہ اُن(بیویوں) سے(طلاق کے بارے میں)ضروری کاروائی مکمل کر لیں.
|
آپﷺ کے بارے
|
33:37
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ
|
اے نبیﷺ! بے شک! ہم نے آپﷺ کے لیے آپﷺ کی بیویاں حلال(جائز) کی ہیں جن کوآپﷺ نے اُن کا حق مہر دے دیا ہے،
|
ایمان والوں کو
|
33:50
|
|
قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ
|
.ہمیں بے شک! علم ہے جو ہم نے اُن پر اُن کی بیویوں کے بارے میں فرض کیا ہے اور جو اُن کی ملکیت میں ہوں
|
ایمان والوں کو
|
33:50
|
|
وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ
|
اور نہ ہی (حلا ل ہے)کہ آپﷺ اُن (عورتوں)سے تبدیل کریں بیویوں (میں) سے(کسی کو) چاہے اُن (عورتوں) کا حسن آپﷺ کو اچھا بھی لگے، ماسوائے جو آپﷺ کی ملکیت میں (غلام عورتیں) ہوں
|
آپﷺ کے بارے
|
33:52
|
|
وَ لَاۤ اَنْ تَنْكِحُوْۤا اَزْوَاجَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖۤ اَبَدًا١ؕ
|
اور نہ ہی ا ُس (کی موت) کے بعد کبھی بھی تم اُس کی بیویوں سے نکاح کرو.
|
ایمان والوں کو
|
33:53
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ
|
اے نبی اکرمﷺ! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنین کی عورتوں سے کہیں کہ
|
اپنے پر اپنی چادریں اوڑھ لیا کریں
|
33:59
|
|
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ اَزْوَاجًا١ؕ
|
اوراللہ نے تمہیں خاک (مٹی) سے پیدا کیا، پھر ایک نطفہ سے، پھر تم کو جوڑا جوڑا بنایا.
|
شان باری تعالی
|
35:10
|
|
سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ
|
پاک ہے وہ جس نے سب کے سب(یعنی تمام) جوڑے پیدا کیے ، اُس سے جو زمین اُگاتی ہے
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:36
|
|
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ
|
وہ اور اُن کی بیویاں، ایک خوشگوار سائے میں، تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے ہوں گے
|
قیامت کے دن
|
36:56
|
|
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ
|
اکھٹا کرواُن لوگوں کو جنہوں نے ظلم(نافرمانی) کی ہو گی اور اُن کی بیویوں کو (بھی)، اور جن کی یہ عبا دت کیا کرتے تھے(اُن کو بھی)
|
قیامت کے دن
|
37:22
|
|
وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ
|
اور دوسرے اسی طرح کے دو (عذاب)
|
سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے
|
38:58
|
|
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا
|
اُس نے تمہیں ایک نفس(جان) سے پیدا کیا، پھر اُس (نفس) سے اُس نے اُس کی بیوی بنائی؛
|
سبحان اللہ
|
39:6
|
|
وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ
|
اور تمہارے لیے نازل کئے(بنائے) جانوروں (چوپاؤں) میں سے آٹھ جوڑے.
|
سبحان اللہ
|
39:6
|
|
وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ١ؕ
|
اور جواُن کے باپ دادا، اور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد سے نیک ہوں (اُن کو بھی جنت میں داخل کر دے)
|
(فرشتے)
|
40:8
|
|
١ؕ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا١ۚ یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِ١ؕ
|
اُس نے تمہارے لیے تم میں ہی سے (یعنی تمہاری جنس کے) جوڑے بنائے ہیں، اور جانوروں سے بھی جوڑے (بنائے ہیں)، وہ تمہیں ان (جوڑوں) میں بڑھاتا ہے (یعنی افزائش کرتا ہے)
|
شان باری تعالی
|
42:11
|
|
اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًا١ۚ وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًا١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ
|
یا وہ اُن کو، لڑکے اور لڑکیا ں (دونوں) دے دیتا ہے، اور وہ جس کو چاہتا بانجھ بنا دیتا ہے. بے شک! وہ جاننے والا طاقت والا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:50
|
|
وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ
|
اور جس نے اُس(زمین) کی تمام چیز وں کے جوڑے بنائے ہیں، اور اُس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں (چوپاؤں) سے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو
|
شان باری تعالی
|
43:12
|
|
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
|
تم اور تمہاری بیویاں خوشی خوشی جنت میں داخل ہو جاؤ
|
اللہ کے بندے
|
43:70
|
|
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ
|
اسطرح ہی ہوگا! اور ہم اُن کو، بڑی بڑی آنکھوں والی خوبصورت عورتوں (حوروں) سے بیاہ دیں گے
|
متقین کا مقام
|
44:55
|
|
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ
|
اور زمین، اُس کو ہم نے پھیلایا ہے، اور ہم نے اس میں مضبوط پہاڑ ڈال دئیے ہیں، اور ہم نے اس (زمین) میں ہر طرح کی خوبصورت چیزیں اُگائی ہیں
|
شان باری تعالی
|
50:7
|
|
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
اور ہر چیز سے،ہم نے جوڑا پیدا کیا، تاکہ تم نصیحت پکڑ و
|
اللہ کی نشانی
|
51:49
|
|
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ
|
قطار میں لگے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے. اور ہم اُن کو بڑی بڑی آنکھوں والی، خوبصورت عورتوں (حوروں) سے بیاہ دیں گے
|
متقین
|
52:20
|
|
وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ
|
اور کہ وہی دو جوڑے پیدا کرتا ہے، نر اور مادہ
|
رب کریم
|
53:45
|
|
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ
|
ان دونوں (باغات)میں ہر طرح کے پھل کی دو جوڑے ہیں
|
جنتیں
|
55:52
|
|
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ
|
اور تم (لوگ) تین قسموں کے ہو جاؤ گے
|
قیامت
|
56:7
|
|
قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَ تَشْتَكِیْۤ اِلَى اللّٰهِ
|
بے شک!اللہ نے اُس عورت کی بات سن لی جو آپﷺ سے اپنے خاوند کے بارے میں جھگڑ رہی تھی، اور اُس نے اللہ کی طرف شکایت کی.
|
تاریخی آیت
|
58:1
|
|
وَ اِنْ فَاتَكُمْ شَیْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ
|
اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی کافرین کی طرف چلے جانے سے تمہاری کوئی چیز چلی گی ہے
|
احکامات
|
60:11
|
|
فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِیْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ
|
پھر اگر تمہاری باری (فتح کی) آ جائے، تو پھر اُن لوگوں کو جن کی بیویاں چلی گئی ہوں، اُس طرح کا دے دو جو اُنہوں نے خرچ کیا ہو
|
احکامات
|
60:11
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ
|
اے ایمان والو! بے شک! تمہاری بیویوں اور تمہاری اولادمیں سے (بعض) تمہارے دشمن ہیں (یعنی کچھ دشمن ہو سکتے ہیں)، پس اُن سے محتاط رہو. اور
|
ایمان والوں کو نصیحت
|
64:14
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَ١ۚ تَبْتَغِیْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِكَ١ؕ
|
اے نبیﷺ! آپﷺ اُس چیز کو حرام کیوں کرتے ہیں جو اللہ نے آپﷺ کے لئے حلال کی ہے؟کیا آپﷺ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں؟
|
نبی اکرمﷺ کو حکم
|
66:1
|
|
وَ اِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰى بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِیْثًا١ۚ
|
اور جب نبی اکرمﷺ نے اپنی بیویوں میں سے ایک کو ایک بات خفیہ طور پربتائی
|
نبی اکرمﷺ کو حکم
|
66:3
|
|
عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ یُّبْدِلَهٗۤ اَزْوَاجًا خَیْرًا مِّنْكُنَّ
|
ہو سکتا ہے اُس کا رب اگر وہ (نبیﷺ) تمہیں طلاق دے دے کہ وہ اُس کے لئے بیویاں بدل دے جو تم سے بہتر ہوں
|
نبی اکرمﷺ کی بیویاں
|
66:5
|
|
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ
|
ماسوائے اپنی بیویوں کے یا جو اُن کی ملکیت میں ہیں، پھر بے شک وہ بغیر الزام کے ہیں؛
|
نمازیوں کے اوصاف
|
70:30
|
|
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ
|
پھر (اللہ نے) اُس سے جوڑا بنایا، مرد اور عورت
|
انسان کے بارے
|
75:39
|
|
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ
|
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا
|
عظیم خبر کے تناظر میں
|
78:8
|
|
وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ
|
اور جب جانوں (روحوں) کو(جسموں سے) ملا دیا جائے گا
|
قیامت کی ابتدا
|
81:7
|