Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-12 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور جس نے اُس(زمین) کی تمام چیز وں کے جوڑے بنائے ہیں، اور اُس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں (چوپاؤں) سے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جس نے ہر طرح کے جوڑے پیدا کیے اور تمہاری وہ کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہی جس نے یہ تمام جوڑے پیدا کیے، اور جس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں کو سواری بنایا تاکہ تم اُن کی پشت پر چڑھو |
| احمد رضا خان | اور جس نے سب جوڑے بنائے اور تمہارے لیے کشتیوں اور چوپایوں سے سواریاں بنائیں، |
| احمد علی | اوروہ جس نے ہر قسم کے جوڑے بنائے اور تمہارے لیے وہ کشتیاں اور چار پائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو |
| فتح جالندھری | اور جس نے تمام قسم کے حیوانات پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو |
| طاہر القادری | اور جس نے تمام اقسام و اصناف کی مخلوق پیدا کی اور تمہارے لئے کشتیاں اور بحری جہاز بنائے اور چوپائے بنائے جن پر تم (بحر و بر میں) سوار ہوتے ہو، |
| علامہ جوادی | اور جسں نے تمام جوڑوں کو خلق کیا ہے اور تمہارے لئے کشتیوں اور جانوروں میں سواری کا سامان فراہم کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس نے تمام چیزوں کے جوڑے بنائے اور تمہارے لیے کشتیاں بنائیں اور چوپائے جانور (پیدا کیے) جن پر تم سوار ہوتے ہو |
| حسین نجفی | اور جس نے تمام اِقسام کی چیزیں پیدا کیں اور تمہارے لئے کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | And Who hath treated the pairs, all of them, and appointed for you from ships and cattle things whereon ye ride. |
| M.M.Pickthall: | He Who created all the pairs, and appointed for you ships and cattle whereupon ye ride. |
| Saheeh International: | And who created the species, all of them, and has made for you of ships and animals those which you mount. |
| Shakir: | And He Who created pairs of all things, and made for you of the ships and the cattle what you ride on, |
| Yusuf Ali: | That has created pairs in all things, and has made for you ships and cattle on which ye ride, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی