روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ اَوْ تُبْدُوْهُ یَعْلَمْهُ اللّٰهُ١ؕ | کہیں: اگر تم(مومنین) چھپاتے ہوجو تمہارے سینوں میں ہو یا اُس کو ظاہر کرتے ہو اللہ تو اُس کو جانتا ہے | کافرین سے دوستی | 3:29 |
| قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ۖۚ وَ مَا تُخْفِیْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُ | نفرت اُن کے منہوں (بات چیت)سے واقعی ظاہر ہوتی ہے، اور جو اُن کے سینوں نے چھپایا ہوتا ہےبڑھا ہے | ایمان والوں کو بتانا | 3:118 |
| اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | !بے شک! اللہ سینوں کے رازوں کو جانتا ہے | ایمان والوں کو بتانا | 3:119 |
| ١ۚ وَ لِیَبْتَلِیَ اللّٰهُ مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ | اورتاکہ اللہ جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے اُس کو آزمائے اور تاکہ وہ (اللہ)جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اُس کو ثابت کر ے | جنگ احد | 3:154 |
| اَوْ جَآءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُهُمْ | یا وہ تمہارے پاس آئیں کہ اُن کے دل روکتے ہوں | منافقین کے بارے میں | 4:90 |
| اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | بے شک! اللہ سینوں کے رازوں کو (بھی) جانتا ہے | ایمان والوں کو | 5:7 |
| یَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ١ۚ | تو وہ اُس کا سینہ (دل) اسلام (یعنی فرمانبرداری) کے لیے کشادہ کر دیتا ہے | اللہ کی طرف سے ہدایت | 6:125 |
| یَجْعَلْ صَدْرَهٗ ضَیِّقًا حَرَجًا | ، تو وہ اُس کا سینہ (دل) بند اور تنگ کر دیتا ہے | اللہ کی طرف سے ہدایت | 6:125 |
| فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ | پھر آپؐ کے سینے (دل) میں اس (کتاب) سے حرج نہیں ہونا چاہیے | قرآن | 7:2 |
| وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ | اور ہم نکال دیں گے جو اُن کے سینوں میں رنجیدگی ہو گی | جنت میں ہمیشہ رہنے والے | 7:43 |
| ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | بے شک! وہ (اللہ) (انسانوں کے) سینوں کے راز جانتا ہے | جنگ بدر | 8:43 |
| وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَۙ | اور وہ مومن لوگوں کے دلوں کو شفا دے گا | مشرکین | 9:14 |
| وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى الصُّدُوۡرِۙ | اور جو سینوں میں ہے اُس کے لیے شفا ہے، | قرآن کے بارے | 10:57 |
| اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ | کیا نہیں بے شک وہ (یعنی لوگ)اپنے سینوں کو دوہرا کرتے ہیں تاکہ وہ (لوگ) اُس (اللہ )سے چھپیں | ایک سوال ہے جو لوگوں سے کیا گیا ہے | 11:5 | اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | بے شک! وہ (اللہ لوگوں کے )سینوں کے رازوں کاجاننے والا ہے | شان باری تعالی کہ اللہ جانتا ہے تم اپنے اپ کو چھپاو یا کپڑوں سے ڈھانپ لو۔ | 11:5 |
| وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ | اور آپؐ کا سینہ اس سے تنگ ہو | کافرین کی باتوں پر | 11:12 |
| وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ | اور ہم دور کر دیں گے جو اُن کے سینوں (دلوں) میں غبار (خفگی، غصہ) میں سے ہو گا | متقین کے بارے | 15:47 |
| وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ | اورہم واقعی جانتے ہیں کہ بے شک آپؐ کاسینہ (دل) تنگ ہوتا ہے اُس سے جو وہ (مشرکین)کہتے ہیں | معلوماتی آیت | 15:97 |
| وَ لٰكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا | لیکن جو سینے کو کفر سے کھلا کرتا ہے: | جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے | 16:106 |
| اَوْ خَلْقًا مِّمَّا یَكْبُرُ فِیْ صُدُوْرِكُمْ١ۚ | یا (ہو جاؤ) کوئی پیدا کردہ چیز میں سے جو تمہارے سینوں میں بہت بڑی (مشکل) ہو | (مشرکین، ظالمین) | 17:51 |
| قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ | (موسی ؑ نے) کہا: میرے رب! میرے سینے کو میرے لیے کشادہ کر دے | موسیؑ کے بارے | 20:25 |
| فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَ لٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِیْ فِی الصُّدُوْرِ | پھر بے شک آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں | سبحان اللہ | 22:46 |
| وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ | اور میرا سینہ تنگ ہو گا اور میری زبان صیح طور پر بات نہیں کرسکے گی، پس ہارونؑ کی طرف (پیغام) بھیج (کہ میری مدد کرے) | موسیؑ کے بارے | 26:13 |
| وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ | اوربے شک! آپﷺ کا رب واقعی جانتا ہے جو ان(لوگوں) کے سینے چھپاتے ہیں، اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں. | شان الہی | 27:74 |
| ١ؕ قَالَتَا لَا نَسْقِیْ حَتّٰى یُصْدِرَ الرِّعَآءُ وَ اَبُوْنَا شَیْخٌ كَبِیْرٌ | دونوں نے کہا: ہم پانی نہیں پلا سکتیں حتی کہ چرواہے چلے جائیں؛ اور ہمارا باپ ایک بوڑھا شخص ہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:23 |
| وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ | اور آپﷺ کا رب جانتا ہے جو اُن کے سینے چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں | مشرکین کے تناظر میں | 28:68 |
| اَوَ لَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ | کیا اللہ اُس سے باخبر نہیں جوتمام مخلوق کے سینوں میں ہے؟ | انسان کا دوغلاپن | 29:10 |
| بَلْ هُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ١ؕ | نہیں یہ (قرآن) واضح آیات ہیں ان لوگوں کے سینوں میں جن کو علم دیا گیا ہے، | قرآن کی حفاظت | 29:49 |
| ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | . بے شک! اللہ سینوں کے رازوں سے باخبر ہے | آپﷺ کو بتانا | 31:23 |
| اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | بے شک! وہ سینوں کے رازوں سے باخبر ہے | شان الہی | 35:38 |
| اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | بے شک! وہ سینوں کے راز وں سے باخبر ہے | سبحان اللہ | 39:7 |
| اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ | کیاپھر جس (شخص) کا سینہ (دل) اللہ اسلام کے لیے کشادہ کر دیتا ہے | سوال ہے | 39:22 |
| یَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ | وہ نظروں کی چوری کو جانتا ہے، اور (اُس کو بھی) جو سینے (دل) چھپاتے ہیں | 40:19 | |
| اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ | نہیں ہے(کچھ بھی) اُن کے سینوں میں ماسوائے ایک بڑا پن، وہ اُس (بڑے پن)تک نہیں پہنچ سکیں گے. | ایک اصول | 40:56 |
| وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَیْهَا حَاجَةً فِیْ صُدُوْرِكُمْ | اور تمہارے لیے اُن میں (بہت سے) فاہدے ہیں۔۔۔ اور تاکہ تم اُن پر ایک ضرورت (منزل) کوپہنچوجو تمہارے سینوں میں ہے، | شان باری تعالی | 40:80 |
| اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | بے شک! وہ سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے | شان باری تعالی | 42:24 |
| وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | اور وہ سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے | شان باری تعالی | 57:6 |
| وَ لَا یَجِدُوْنَ فِیْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوْتُوْا | ، اور اپنے دل میں (اُس چیزکی) حاجت نہیں رکھتے جو اُن (مہاجروں) کو دی گی ہے | مہاجر اور انصار | 59:9 |
| لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِ | اُن (منافقین) کے سینوں میں، اللہ کی نسبت تمہارا (مومنین کا) زیادہ خوف ہے | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:13 |
| ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | .اور اللہ تو سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے | شان باری تعالی | 64:4 |
| وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ | اور تم اپنی بات چھپاؤ یا اس کو ظاہر کر دو، بے شک! وہ تو (انسانوں کے) سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے | شان الہی | 67:13 |
| اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ | کیا ہم نے آپﷺ کے لیے آپﷺ کا سینہ کشادہ نہیں کیا | آپﷺ | 94:1 |
| یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ | اُس دن سب انسان بکھری بکھری ٹولیوں میں ہوں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھائے جائیں۔ | قیامت کی ابتدا | 99:6 |
| وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ | اور ظاہر کر دیا جائے گا جو سینوں میں ہے | انسان سے سوال | 100:10 |
| الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ | جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے | آپﷺ کو حکم | 114:5 |