اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-13 ایت نمبر

وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ
آسان اُردو اور میرا سینہ تنگ ہو گا اور میری زبان صیح طور پر بات نہیں کرسکے گی، پس ہارونؑ کی طرف (پیغام) بھیج (کہ میری مدد کرے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور میرا دل تنگ ہونے لگتا ہے، اور میری زبان نہیں چلتی۔ اس لیے آپ ہارون کو بھی (نبوت کا) پیغام بھیج دیجیے۔
ابو الاعلی مودودی میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں
احمد رضا خان اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر،
احمد علی اور میرا سینہ تنگ ہوجائے اور میری زبان نہ چلے پس ہارون کو پیغام دے
فتح جالندھری اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں
طاہر القادری اور (ایسے ناسازگار ماحول میں) میرا سینہ تنگ ہوجاتا ہے اور میری زبان (روانی سے) نہیں چلتی سو ہارون (علیہ السلام) کی طرف (بھی جبرائیل علیہ السلام کو وحی کے ساتھ) بھیج دے (تاکہ وہ میرا معاون بن جائے)،
علامہ جوادی میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے
ایم جوناگڑھی اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج
حسین نجفی اور میرا سینہ تنگ ہوتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی سو ہارون کے پاس (وحی) بھیج (کہ وہ میرا ساتھ دے)۔
=========================================
M.Daryabadi: And my breast straiteneth, and my tongue moveth not quickly: so send for Harun.
M.M.Pickthall: And I shall be embarrassed, and my tongue will not speak plainly, therefor send for Aaron (to help me).
Saheeh International: And that my breast will tighten and my tongue will not be fluent, so send for Aaron.
Shakir: And by breast straitens, and my tongue is not eloquent, therefore send Thou to Haroun (to help me);
Yusuf Ali: "My breast will be straitened. And my speech may not go (smoothly): so send unto Aaron.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں
(میں شرمندگی محسوس کروں گا)
قدرتی بات ہے کہ کسی بڑے مرتبے والے انسان کے سامنے بات کرتے ہوے انسان جھجک محسوس کرتا ہے