Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-80 ایت نمبر
| وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَیْهَا حَاجَةً فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَؕ |
| آسان اُردو | اور تمہارے لیے اُن میں (بہت سے) فاہدے ہیں۔۔۔ اور تاکہ تم اُن پر ایک ضرورت (منزل) کوپہنچوجو تمہارے سینوں میں ہے، اور(تا کہ) اُن پر اور کشتی (بحری جہاز) پر تم سواری کرتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فائدے ہیں۔ اور ان کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں (کہیں جانے کی) جو حاجت ہو اس تک پہنچ سکو۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اٹھا کرلے جایا جاتا ہے |
| ابو الاعلی مودودی | ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم اُن پر پہنچ سکو اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو |
| احمد رضا خان | اور تمہارے لیے ان میں کتنے ہی فائدے ہیں اور اس لیے کہ تم ان کی پیٹھ پر اپنے دل کی مرادوں کو پہنچو اور ان پر اور کشتیوں پر سوار ہوتے ہو، |
| احمد علی | اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنی حاجت کو پہنچو جو تمہارے سینوں میں ہے اور ان پر اور نیز کشتیوں پر تم سوارکیے جاتے ہو |
| فتح جالندھری | اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ (کہیں جانے کی) تمہارے دلوں میں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو |
| طاہر القادری | اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر (مزید) اُس ضرورت (کی جگہ) تک پہنچ سکو جو تمہارے سینوں میں (متعین) ہے اور (یہ کہ) تم اُن پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو، |
| علامہ جوادی | اور تمہارے لئے ان میں بہت سے منافع ہیں اور اس لئے بھی کہ تم ان کے ذریعہ اپنی دلی مرادوں تک پہنچ سکو اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر سوار کیا جاتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور بھی تمہارے لیے ان میں بہت سے نفع ہیں اور تاکہ اپنے سینوں میں چھپی ہوئی حاجتوں کو انہی پر سواری کر کے تم حاصل کر لو اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر سوار کیے جاتے ہو |
| حسین نجفی | اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنے دلوں کی حاجت تک پہنچ سکو اور تم ان پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | And there are other benefits in them for you and that ye may attain thereby to any need that is in Your breasts and upon them and upon ships ye are borne. |
| M.M.Pickthall: | (Many) benefits ye have from them - and that ye may satisfy by their means a need that is in your breasts, and may be borne upon them as upon the ship. |
| Saheeh International: | And for you therein are [other] benefits and that you may realize upon them a need which is in your breasts; and upon them and upon ships you are carried. |
| Shakir: | And there are advantages for you in them, and that you may attain thereon a want which is in your breasts, and upon them and upon the ships you are borne. |
| Yusuf Ali: | And there are (other) advantages in them for you (besides); that ye may through them attain to any need (there may be) in your hearts; and on them and on ships ye are carried. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے