اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-79 ایت نمبر

اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘
آسان اُردو اللہ، وہی ہے جس نے تمہارے لیے مویشی (چوپائے) بنائے، تاکہ تم اُن میں سے کچھ پر سوار ہو، اور اُن میں سے کچھ کا تم (گوشت) کھاتے ہو۔۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے مویشی پیدا کیے تاکہ ان میں سے کچھ پر تم سواری کرو اور انہی میں سے وہ بھی ہیں جنہیں تم کھاتے ہو
ابو الاعلی مودودی اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ
احمد رضا خان اللہ ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے کہ کسی پر سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ،
احمد علی الله ہی ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے بنائے تاکہ تم ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
فتح جالندھری خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
طاہر القادری اﷲ ہی ہے جس نے تمہارے لئے چوپائے بنائے تاکہ تم اُن میں سے بعض پر سواری کرو اور اِن میں سے بعض کو تم کھاتے ہو،
علامہ جوادی اللہ ہی وہ ہے جس نے چوپایوں کو تمہارے لئے خلق کیا ہے جن میں سے بعض پر تم سواری کرتے ہو اور بعض کو کھانے میں استعمال کرتے ہو
ایم جوناگڑھی اللہ وه ہے جس نے تمہارے لیے چوپائے پیدا کیے جن میں سے بعض پر تم سوار ہوتے ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
حسین نجفی اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے چوپائے بنائے ہیں تاکہ تم ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کا (گوشت) کھاؤ۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah it is Who hath appointed for you cattle, that ye may ride on some of them, and eat of others
M.M.Pickthall: Allah it is Who hath appointed for you cattle, that ye may ride on some of them, and eat of some -
Saheeh International: It is Allah who made for you the grazing animals upon which you ride, and some of them you eat.
Shakir: Allah is He Who made the cattle for you that you may ride on some of them, and some of them you eat.
Yusuf Ali: It is Allah Who made cattle for you, that ye may use some for riding and some for food;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
شان الہی