اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Earthquake-99 سورت الزلزال Ayah No-6 ایت نمبر

یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ
آسان اُردو اُس دن سب انسان بکھری بکھری ٹولیوں میں ہوں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھائے جائیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس روز لوگ مختلف ٹولیوں میں واپس ہوں گے، تاکہ ان کے اعمال انہیں دکھا دیے جائیں۔
ابو الاعلی مودودی اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں
احمد رضا خان اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیا دکھائیں جائیں تو،
احمد علی اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں
فتح جالندھری اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
طاہر القادری اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،
علامہ جوادی اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں
ایم جوناگڑھی اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
حسین نجفی اس دن لوگ متفرق طور پر (اپنی قبروں سے) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال (کے نتائج) دکھائے جائیں۔
=========================================
M.Daryabadi: On that Day mankind will proceed in bands, that they may be shewn their works.
M.M.Pickthall: That day mankind will issue forth in scattered groups to be shown their deeds.
Saheeh International: That Day, the people will depart separated [into categories] to be shown [the result of] their deeds.
Shakir: On that day men shall come forth in sundry bodies that they may be shown their works.
Yusuf Ali: On that Day will men proceed in companies sorted out, to be shown the deeds that they (had done).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے