اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                   The Sovereignty-67 سورت الملک Ayah No-13 ایت نمبر

وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
آسان اُردو اور تم اپنی بات چھپاؤ یا اس کو ظاہر کر دو، بے شک! وہ تو (انسانوں کے) سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تم اپنی بات چھپا کر کرو، یا زور سے کرو (سب اس کے علم میں ہے، کیونکہ) وہ دلوں تک کی باتوں کا پورا علم رکھنے والا ہے۔
ابو الاعلی مودودی تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے (اللہ کے لیے یکساں ہے)، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے
احمد رضا خان اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے، وہ تو دلوں کی جانتا ہے
احمد علی اور تم اپنی بات کو چھپاؤ یا ظاہر کرو بے شک وہ سینوں کے بھید خوب جانتا ہے
فتح جالندھری اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے
طاہر القادری اور تم لوگ اپنی بات چھپا کر کہو یا اُسے بلند آواز میں کہو، یقیناً وہ سینوں کی (چھپی) باتوں کو (بھی) خوب جانتا ہے،
علامہ جوادی اور تم لوگ اپنی باتوں کو آہستہ کہو یا بلند آواز سے خدا تو سینوں کی رازوں کو بھی جانتا ہے
ایم جوناگڑھی تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ﻇاہر کرو وه تو سینوں کی پوشیدگی کو بھی بخوبی جانتا ہے
حسین نجفی اور تم اپنی بات آہستہ کرو یا بلند آواز سے کرو وہ (خدا) تو سینوں کے رازوں کو بھی جانتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And whather ye keep your discourse secret or publish it, verily He is the Knower of that which is in the breasts.
M.M.Pickthall: And keep your opinion secret or proclaim it, lo! He is Knower of all that is in the breasts (of men).
Saheeh International: And conceal your speech or publicize it; indeed, He is Knowing of that within the breasts.
Shakir: And conceal your word or manifest it; surely He is Cognizant of what is in the hearts.
Yusuf Ali: And whether ye hide your word or publish it, He certainly has (full) knowledge, of the secrets of (all) hearts.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے لفظ رب کی وجہ سے تسلسل ہے
رب کی تشریح ہے