اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                   The Sovereignty-67 سورت الملک Ayah No-12 ایت نمبر

اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ
آسان اُردو بے شک! جو لوگ بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، اُن کے لئے بہت بڑی مغفرت اور ایک بہت بڑا اجر ہو گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اس کے برخلاف) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں، ان کے لیے بیشک مغفرت اور بڑا اجر ہے۔
ابو الاعلی مودودی جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، یقیناً اُن کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر
احمد رضا خان بیشک جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے
احمد علی بے شک جو لوگ اپنے رب سے بن دیکھے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بڑا اجر ہے
فتح جالندھری (اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے
طاہر القادری بے شک جو لوگ بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور بڑا اَجر ہے،
علامہ جوادی بیشک جو لوگ بغیر دیکھے اپنے پروردگار کا خوف رکھتے ہیں ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے
ایم جوناگڑھی بیشک جو لوگ اپنے پروردگار سےغائبانہ طور پر ڈرتے رہتے ہیں ان کے لیے بخشش ہے اور بڑا ﺛواب ہے
حسین نجفی بےشک جو لوگ اپنے پروردگار سے اَن دیکھے ڈرتے ہیں ان کیلئے مغفرت ہے اور بڑا اجر و ثواب ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those who dread their Lord unseen, theirs shall be forgiveness and a great hire.
M.M.Pickthall: Lo! those who fear their Lord in secret, theirs will be forgiveness and a great reward.
Saheeh International: Indeed, those who fear their Lord unseen will have forgiveness and great reward.
Shakir: (As for) those who fear their Lord in secret, they shall surely have forgiveness and a great reward.
Yusuf Ali: As for those who fear their Lord unseen, for them is Forgiveness and a great Reward.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت