اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                   The Sovereignty-67 سورت الملک Ayah No-11 ایت نمبر

فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ
آسان اُردو پھر وہ اپنے گناہوں کو تسلیم کر لیں گے؛ پھر آگ کے ساتھیوں کے لئے (اللہ باری تعالی کی رحمت سے) دوری ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس طرح وہ اپنے گناہ کا خود اعتراف کرلیں گے۔ غرض پھٹکار ہے دوزخ والوں پر۔
ابو الاعلی مودودی اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پر
احمد رضا خان اب اپنے گناہ کا اقرار کیا تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو،
احمد علی پھر وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے سو دوزخيوں پر پھٹکار ہے
فتح جالندھری پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے
طاہر القادری پس وہ اپنے گناہ کا اِعتراف کر لیں گے، سو دوزخ والوں کے لئے (رحمتِ اِلٰہی سے) دُوری (مقرر) ہے،
علامہ جوادی تو انہوں نے خود اپنے گناہ کا اقرار کرلیا تو اب جہنم ّوالوںکے لئے تو رحمت خدا سے دوری ہی دوری ہے
ایم جوناگڑھی پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا۔ اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں)
حسین نجفی پس وہ (اس وقت) اپنے گناہ کا اعتراف کر لیں گے پس لعنت ہوان دوزخ والوں پر۔
=========================================
M.Daryabadi: So they shall confess their sin. Far away they-be, the fellows of the Blaze!
M.M.Pickthall: So they acknowledge their sins; but far removed (from mercy) are the dwellers in the flames.
Saheeh International: And they will admit their sin, so [it is] alienation for the companions of the Blaze.
Shakir: So they shall acknowledge their sins, but far will be (forgiveness) from the inmates of the burning fire.
Yusuf Ali: They will then confess their sins: but far will be (Forgiveness) from the Companions of the Blazing Fire!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اپنے رب سے کفر کرنے والے
عذاب جہنم کے بارے میں
علمی ایت