Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹                Mutual Disillusion-64 سورت التغابن ›Ayah No-4 ایت نمبر
| یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ |
| آسان اُردو | وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے،اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اورجو تم اعلانیہ کرتے ہو.اور اللہ تو سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، وہ اسے جانتا ہے، اور جو کچھ تم چھپ کر کرتے ہو اور جو کچھ کھلم کھلا کرتے ہو، اس کا بھی اسے پورا علم ہے، اور اللہ دلوں کی باتوں تک کا خوب جاننے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اسے علم ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو سب اس کو معلوم ہے، اور وہ دلوں کا حال تک جانتا ہے |
| احمد رضا خان | جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جانتا ہے جو تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو، اور اللہ دلوں کی بات جانتا ہے، |
| احمد علی | وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتاہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور الله ہی سینوں کے بھید جانتا ہے |
| فتح جالندھری | جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور خدا دل کے بھیدوں سے واقف ہے |
| طاہر القادری | جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ جانتا ہے اور ان باتوں کو (بھی) جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو، اور جو ظاہر کرتے ہو اور اللہ سینوں والی (راز کی) باتوں کو (بھی) خوب جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | وه آسمان وزمین کی ہر ہر چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم چھپاؤ اور جو ﻇاہر کرو وه (سب کو) جانتا ہے۔ اللہ تو سینوں کی باتوں تک کو جاننے واﻻ ہے |
| ایم جوناگڑھی | وہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اوروہ اسے بھی جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور اللہ تو سینوں کے بھیدوں کا بھی خوب جاننے والا ہے۔ |
| حسین نجفی |
| M.Daryabadi: | He knoweth whatsoever is In the heavens and the earth, and He knoweth whatsoever ye keep secret, and whatsoever ye make known; and Allah is the Knower of whatsoever is in the breasts. |
| M.M.Pickthall: | He knoweth all that is in the heavens and the earth, and He knoweth what ye conceal and what ye publish. And Allah is Aware of what is in the breasts (of men). |
| Saheeh International: | He knows what is within the heavens and earth and knows what you conceal and what you declare. And Allah is Knowing of that within the breasts. |
| Shakir: | He knows what is in the heavens and the earth, and He knows what you hide and what you manifest; and Allah is Cognizant of what is in the hearts. |
| Yusuf Ali: | He knows what is in the heavens and on earth; and He knows what ye conceal and what ye reveal: yea, Allah knows well the (secrets) of (all) hearts. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی