اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-74 ایت نمبر

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
آسان اُردو اوربے شک! آپﷺ کا رب واقعی جانتا ہے جو ان(لوگوں) کے سینے چھپاتے ہیں، اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں.
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار وہ ساری باتیں بھی جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں، اور وہ باتیں بھی جو وہ علانیہ کرتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی بلا شبہ تیرا رب خُوب جانتا ہے جو کچھ ان کے سینے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں
احمد رضا خان اور بیشک تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپی ہے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
احمد علی اور بے شک تیرا رب جانتا ہے جو ان کے دلوں میں پوشیدہ ہے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
فتح جالندھری اور جو باتیں ان کے سینوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے
طاہر القادری اور بیشک آپ کا رب ان (باتوں) کو ضرور جانتا ہے جو ان کے سینے (اندر) چھپائے ہوئے ہیں اور (ان باتوں کو بھی) جو یہ آشکار کرتے ہیں،
علامہ جوادی اور آپ کا پروردگار وہ سب جانتا ہے جسے ان کے دل چھپائے ہوئے ہیں یا جس کا یہ اعلان کررہے ہیں
ایم جوناگڑھی بیشک آپ کا رب ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جنہیں ان کے سینے چھپا رہے ہیں اور جنہیں ﻇاہر کر رہے ہیں
حسین نجفی اور یقیناً آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے اسے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily thine Lord knoweth whatsoever their breasts conceal and whatsoever they make known.
M.M.Pickthall: Lo! thy Lord knoweth surely all that their bosoms hide, and all that they proclaim.
Saheeh International: And indeed, your Lord knows what their breasts conceal and what they declare.
Shakir: And most surely your Lord knows what their breasts conceal and what they manifest.
Yusuf Ali: And verily thy Lord knoweth all that their hearts do hide. As well as all that they reveal.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت