اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-73 ایت نمبر

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ
آسان اُردو اوربے شک! آپﷺ کا رب واقعی لوگوں پر بہت فضل کرتا ہے، لیکن ان میں اکثر شکر ادا نہیں کرتے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارا پروردگار لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
ابو الاعلی مودودی حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب تو لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
احمد رضا خان اور بیشک تیرا رب فضل والا ہے آدمیوں پر لیکن اکثر آدمی حق نہیں مانتے
احمد علی اور بے شک تیرا رب تو لوگوں پر فضل کرتا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے
فتح جالندھری اور تمہارا پروردگار تو لوگوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے
طاہر القادری اور بیشک آپ کا رب لوگوں پر فضل (فرمانے) والا ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے،
علامہ جوادی اور آپ کا پروردگار بندوں کے حق میں بہت زیادہ مہربان ہے لیکن ان کی اکثریت شکریہ نہیں ادا کرتی ہے
ایم جوناگڑھی یقیناً آپ کا پروردگار تمام لوگوں پر بڑے ہی فضل واﻻ ہے لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں
حسین نجفی اور بےشک آپ کا پروردگار لوگوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily thine Lord is full of grace for mankind, but most of them give not thanks.
M.M.Pickthall: Lo! thy Lord is full of bounty for mankind, but most of them do not give thanks.
Saheeh International: And indeed, your Lord is full of bounty for the people, but most of them do not show gratitude."
Shakir: And surely your Lord is the Lord of grace to men, but most of them are not grateful.
Yusuf Ali: But verily thy Lord is full of grace to mankind: Yet most of them are ungrateful.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت