اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-75 ایت نمبر

وَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ
آسان اُردو اور آسمان اور زمین میں کوئی بھی چھپی چیز نہیں ہے ماسوائے ایک واضح کتاب میں ہوتی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی آسمان و زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہو
ابو الاعلی مودودی آسمان و زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہو
احمد رضا خان اور جتنے غیب ہیں آسمانوں اور زمین کے سب ایک بتانے والی کتاب میں ہیں
احمد علی اور آسمان اور زمین میں ایسی کوئی پوشیدہ بات نہیں جو روشن کتاب میں نہ ہو
فتح جالندھری اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
طاہر القادری اور آسمان اور زمین میں کوئی (بھی) پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) روشن کتاب (لوح ِمحفوظ) میں (درج) ہے،
علامہ جوادی اور آسمان و زمین میں کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جس کا ذکر کتاب مبین میں نہ ہو
ایم جوناگڑھی آسمان وزمین کی کوئی پوشیده چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو
حسین نجفی اور آسمانوں و زمین میں کوئی ایسی پوشیدہ چیز نہیں ہے۔ جو ایک واضح کتاب میں موجود نہ ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: And naught there is hidden in the heaven or the earth but it is in a Manifest Book.
M.M.Pickthall: And there is nothing hidden in the heaven or the earth but it is in a clear Record.
Saheeh International: And there is nothing concealed within the heaven and the earth except that it is in a clear Register.
Shakir: And there is nothing concealed in the heaven and the earth but it is in a clear book.
Yusuf Ali: Nor is there aught of the unseen, in heaven or earth, but is (recorded) in a clear record.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط