روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًا١ؕ | اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس ؑ اور لوط | سب کو ہم نے تمام مخلوق پر فضیلت دی | 6:86 |
| وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ | اور لوط ؑجب اُس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (وہ)فحاشی(بے حیائی) کرو گے | لوط کے بارے میں | 7:80 |
| قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍؕ | اُنہوں نے کہا: ! نہ ڈریں! بے شک! ہم قوم لوطؑ کی طرف بھیجے گئے ہیں | ابراہیمؑ کے بارے | 11:70 |
| وَ جَآءَتْهُ الْبُشْرٰى یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍؕ | اور اُس کو خوشخبری ملی تو اُس نے قوم لوطؑ کے بارے میں ہم سے بحث کی | ابراہیمؑ کے بارے | 11:74 |
| وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ | اور جب ہمارے رسول( فرشتے) لوطؑ کے پاس آئے وہ ان سے بہت بے چین ہوا | ابراہیمؑ کے بارے | 11:77 |
| قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ | اُنہوں(یعنی فرشتوں) نے کہا: اے لوطؑ! بے شک ! ہم آپ کے رب کی طرف سے رسول(فرشتے) ہیں؛ | لوطؑ کے بارے | 11:81 |
| وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ | اور قوم لوطؑ (کا انجام) تو تم سے زیادہ دور (کا معاملہ) نہیں ہے | شعیبؑ کے بارے میں | 11:89 |
| اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ | (سب کی طرف) ماسوائے لوط ؐکے گھر والوں کے. بے شک ہم اُن سب(گھر والوں) کو بچا لیں گے | ابراہیم ؑ کے مہمان | 15:58 |
| فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ | پھرجب بھیجے گئے (فرشتے) لوط ؐ کے گھر والوں کے پاس آئے | لوط ؑ کے بارے میں | 15:61 |
| وَ نَجَّیْنٰهُ وَ لُوْطًا اِلَى الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا لِلْعٰلَمِیْنَ | اور ہم نے اُس (ابراہیمؐ) کو اور لوط ؐ کو بچا لیا ایک ایسی زمین کی طرف جس (زمین) میں ہم نے جہانوں کے لئے برکت رکھی ہوئی ہے | ابراہیم اور لوط ؑ | 21:71 |
| وَ لُوْطًا اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا | اور لوط ؐاُس کو ہم نے حکم اور علم دیا، | لوطؑ کے بارے | 21:74 |
| وَ قَوْمُ اِبْرٰهِیْمَ وَ قَوْمُ لُوْطٍۙ | اور ابرہیمؐ کی قوم اور لوط ؐکی قوم (نے بھی اللہ کے رسولوں کو جھٹلایا)؛ | آپﷺ کے بارے | 22:42 |
| كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ | لوطؑ کی قوم نے (اللہ کے) رسولوں کو جھٹلایا | قوم لوط | 26:160 |
| اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ | جب اُن کے بھائی لوطؑ نے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ | قوم لوطؑ | 26:161 |
| قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ | اُنہوں نے کہا: اگر تُو، اے لوطؑ،اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا تو وااقعی! تُو (برادری یا بستی سے) نکال دئیے جانے والوں میں سے ہوگا | قوم لوط | 26:167 |
| وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ | اور لوطؑ! جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم بے حیائی کے پاس جاتے ہو اور تم (اس بے حیائی کو) دیکھتے بھی ہو؟ | لوط ؑ اور قوم | 27:53 |
| فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ | پھر اُس کی قوم کا جواب نہیں تھا ماسوائے کہ اُنہوں نے (طنزیہ) کہا: (کہ) لوطؑ کے اہل و عیال کو اپنی بستی سے باہر نکال دو | لوطؑ اور قوم | 27:56 |
| فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ | پھر لوطؑ اُس پر ایمان لے آیا. اور اُس نے کہا: بے شک! میں اپنے رب کی طرف ایک مہاجر ہوں | (ابراہیم ؑ) | 29:26 |
| وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ | اور لوطؑ! جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: بے شک! تم لوگ ایسی بے حیائی (کا کام) کرتے ہو | لوطؑ کے بارے | 29:28 |
| قَالَ اِنَّ فِیْهَا لُوْطًا١ؕ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْهَا | اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: اُس (بستی) میں (تو) لوطؑ بھی ہے. اُنہوں نے کہا: ہمیں معلوم ہے اُس بارے میں جو اُس (بستی) میں ہے | ابراہیمؑ کے بارے | 29:32 |
| وَ لَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ | اور جب ہمارے رسول لوطؑ کے پاس آئے،تو وہ اُن سے پریشان ہوا | ابراہیمؑ کے بارے | 29:33 |
| وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ | اور بے شک! لوطؑ واقعی رسولوں میں سے تھا | لوطؑ | 37:133 |
| وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ | اور ثمود اور قومِ لوطؑ، اور لکڑیوں کے مکانوں میں رہنے والے: یہی گروہ تھے | کافرین کے متعلق | 38:13 |
| وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ | اور عاد (قبیلے)نے، اور فرعون نے اور لوط ؑ کے بھائیوں نے (بھی سچائی کو جھٹلایا تھا) | تاریخی آیت | 50:11 |
| كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۭ بِالنُّذُرِ | لوطؑ کی قوم نے دھمکیوں کو جھٹلایا | لوطؑ کے بارے | 54:33 |
| اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ | بے شک! ہم نے، اُن پر پتھروں (کی بارش) کا طوفان ارسال کیا، ماسوائے لوطؑ کے گھر والوں کے. ہم نے اُن کو صبح(کے وقت) بچا لیا | لوطؑ کے بارے | 54:34 |
| ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوا امْرَاَتَ نُوْحٍ وَّ امْرَاَتَ لُوْطٍ | اللہ ایک مثال دیتا ہے ان کے لیے جو کفر کرتے ہیں نوحؑ کی بیوی کی اور لوطؑ کی بیوی کی۔ | احکامات | 66:10 |