Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-13 ایت نمبر
| وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ |
| آسان اُردو | اور ثمود اور قومِ لوطؑ، اور لکڑیوں کے مکانوں میں رہنے والے: یہی گروہ تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور قوم ثمود، اور لوط کی قوم اور ایکہ والوں نے بھی۔ وہ تھے مخالف گروہ کے لوگ۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے |
| احمد رضا خان | اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن والے یہ ہیں وہ گروہ |
| احمد علی | اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن والے بھی جھٹلا چکے ہیں یہی وہ لشکر ہیں |
| فتح جالندھری | اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی۔ یہی وہ گروہ ہیں |
| طاہر القادری | اور ثمود نے اور قومِ لوط نے اور اَیکہ (بَن) کے رہنے والوں نے (یعنی قومِ شعیب نے) بھی (جھٹلایا تھا)، یہی وہ بڑے لشکر تھے، |
| علامہ جوادی | اور ثمود, قوم لوط علیھ السّلام, جنگل والے لوگ یہ سب گروہ گزر چکے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور ﺛمود نے اور قوم لوط نے اور ایکہ کے رہنے والوں نے بھی، یہی (بڑے) لشکر تھے |
| حسین نجفی | اور ثمود اور قومِ لوط(ع) اور ایکہ والے (اپنے نبیوں کو) جھٹلا چکے ہیں یہ لوگ بڑے بڑے گروہ تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And the Thamud, and the people of Lut, and the dwellers of the wood; these were the confederates. |
| M.M.Pickthall: | And (the tribe of) Thamud, and the folk of Lot, and the dwellers in the wood: these were the factions. |
| Saheeh International: | And [the tribe of] Thamud and the people of Lot and the companions of the thicket. Those are the companies. |
| Shakir: | And Samood and the people of Lut and the dwellers of the thicket; these were the parties. |
| Yusuf Ali: | And Thamud, and the people of Lut, and the Companions of the Wood; - such were the Confederates. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے