Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-14 ایت نمبر
| اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ |
| آسان اُردو | نہیں تھااُن سب میں کوئی مگر اُس نے رسولوں کو جھٹلایا تھا، پھر میرا عذاب (غصہ) جائز تھا (یعنی بلا جواز نہیں تھا) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان میں سے کوئی ایسا نہیں تھا جس نے پیغمبروں کو نہ جھٹلایا ہو، اس لیے میرا عذاب بجا طور پر نازل ہو کر رہا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان میں سے ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا اور میری عقوبت کا فیصلہ اس پر چسپاں ہو کر رہا |
| احمد رضا خان | ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوا |
| احمد علی | ان سب نے رسولوں کو جھٹلایا تھا پس میرا عذاب آ موجود ہوا |
| فتح جالندھری | (ان) سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو میرا عذاب (ان پر) آ واقع ہوا |
| طاہر القادری | (اِن میں سے) ہر ایک گروہ نے رسولوں کو جھٹلایا تو (اُن پر) میرا عذاب واجب ہو گیا، |
| علامہ جوادی | ان میں سے ہر ایک نے رسول کی تکذیب کی تو ان پر ہمارا عذاب ثابت ہوگیا |
| ایم جوناگڑھی | ان میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے رسولوں کی تکذیب نہ کی ہو پس میری سزا ان پر ﺛابت ہوگئی |
| حسین نجفی | ان سب نے رسولوں(ع) کو جھٹلایا تو ہمارے عذاب کے مستوجب ہوئے۔ |
| M.Daryabadi: | There was not one but belied the apostles, wherefore justified was My wrath. |
| M.M.Pickthall: | Not one of them but did deny the messengers, therefor My doom was justified, |
| Saheeh International: | Each of them denied the messengers, so My penalty was justified. |
| Shakir: | There was none of them but called the apostles liars, so just was My retribution. |
| Yusuf Ali: | Not one (of them) but rejected the messengers, but My punishment came justly and inevitably (on them). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے