Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-15 ایت نمبر
| وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ |
| آسان اُردو | اوریہ (کافرین) بھی نہیں انتظار کر رہے ماسوائے ایک چیخ کا، اُس میں کوئی وقفہ نہ ہو گا (یعنی دوسری نہیں ہو گی) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (کہ) یہ لوگ (بھی) بس ایک ایسی چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ بھی بس ایک دھماکے کے منتظر ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا دھماکا نہ ہوگا |
| احمد رضا خان | اور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی جسے کوئی پھیر نہیں سکتا، |
| احمد علی | اور یہ ایک ہی چیخ کے منتظر ہیں جسے کچھ دیر نہیں لگے گی |
| فتح جالندھری | اور یہ لوگ تو صرف ایک زور کی آواز کا جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا، انتظار کرتے ہیں |
| طاہر القادری | اور یہ سب لوگ ایک نہایت سخت آواز (چنگھاڑ) کا انتظار کر رہے ہیں جس میں کچھ بھی توقّف نہ ہوگا، |
| علامہ جوادی | یہ صرف اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ایک ایسی چنگھاڑ بلند ہوجائے جس سے ادنیٰ مہلت بھی نہ مل سکے |
| ایم جوناگڑھی | انہیں صرف ایک چیﺦ کا انتظار ہے جس میں کوئی توقف (اور ڈھیل) نہیں ہے |
| حسین نجفی | اور یہ لوگ بس ایک چنگھاڑ (دوسری نَفَخ) کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد کچھ دیر نہ ہوگی۔ |
| M.Daryabadi: | And these wait but for one shout, wherefrom there will be no deferment. |
| M.M.Pickthall: | These wait for but one Shout, there will be no second thereto. |
| Saheeh International: | And these [disbelievers] await not but one blast [of the Horn]; for it there will be no delay. |
| Shakir: | Nor do these await aught but a single cry, there being no delay in it. |
| Yusuf Ali: | These (today) only wait for a single mighty Blast, which (when it comes) will brook no delay. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے