Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Spider-29 سورت العنکبوت ›Ayah No-26 ایت نمبر
| فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | پھر لوطؑ اُس (ابراہیم ؑ) پر ایمان لے آیا. اور اُس نے کہا: بے شک! میں اپنے رب کی طرف ایک مہاجر ہوں (یعنی گھر بار چھوڑتا ہوں). بے شک! وہ،صرف وہی، عزیز (زبردست طاقت والا) عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر لوط ان پر ایمان لائے اور ابراہیم نے کہا کہ : میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کر کے جارہا ہوں وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت لوطؑ نے اُس کو مانا اور ابراہیمؑ نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں، وہ زبردست ہے اور حکیم ہے |
| احمد رضا خان | تو لوط اس پر ایمان لایا اور ابراہیم نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں بیشک وہی عزت و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | پھر اس پر لوط ایمان لایا اور ابراھیم نے کہا بے شک میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں بے شک وہ غالب حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | پھر لوط (علیہ السلام) ان پر (یعنی ابراہیم علیہ السلام پر) ایمان لے آئے اور انہوں نے کہا: میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب ہے حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | پھر لوط ابراہیم پر ایمان لے آئے اور انہوں نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کررہا ہوں کہ وہی صاحب هعزّت اور صاحب حکمت ہے |
| ایم جوناگڑھی | پس حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر حضرت لوط (علیہ السلام) ایمان ﻻئے اور کہنے لگے کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے واﻻ ہوں۔ وه بڑا ہی غالب اور حکیم ہے |
| حسین نجفی | اور لوط نے ان (ابراہیم) کی بات مانی اور اطاعت کی اور انہوں نے کہا میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And Lut believed in him. And he said: verily I am going to migrate to my Lord; verily He is the Mighty, the Wise. |
| M.M.Pickthall: | And Lot believed him, and said: Lo! I am a fugitive unto my Lord. Lo! He, only He, is the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | And Lot believed him. [Abraham] said, "Indeed, I will emigrate to [the service of] my Lord. Indeed, He is the Exalted in Might, the Wise." |
| Shakir: | And Lut believed in Him, and he said: I am fleeing to my Lord, surely He is the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | But Lut had faith in Him: He said: "I will leave home for the sake of my Lord: for He is Exalted in Might, and Wise." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں