اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-74 ایت نمبر

فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِیْمَ الرَّوْعُ وَ جَآءَتْهُ الْبُشْرٰى یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍؕ
آسان اُردو پھرجب ابرہیم ؑ سے گھبراہٹ چلی گئی اور اُس کو خوشخبری ملی تو اُس نے قوم لوطؑ کے بارے میں ہم سے بحث کی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر جب ابراہیم سے گھبراہٹ دور ہوئی، اور ان کو خوشخبری مل گئی تو انہوں نے ہم سے لوط کی قوم کے بارے میں (ناز کے ط ور پر) جھگڑنا شروع کردیا۔
ابو الاعلی مودودی پھر جب ابراہیمؑ کی گھبراہٹ دور ہو گئی اور (اولاد کی بشارت سے) اس کا دل خوش ہو گیا تو اس نے قوم لوط کے معاملے میں ہم سے جھگڑا شروع کیا
احمد رضا خان پھر جب ابراہیم کا خوف زائل ہوا اور اسے خوشخبری ملی ہم سے قوم لوط کے بارے میں جھگڑنے لگا،
احمد علی جب ابراھیم سے ڈر جاتا رہا اور اسے خوشخبری آئی ہم سے قوم لوط کے حق میں جھگڑنے لگا
فتح جالندھری جب ابراہیم سے خوف جاتا رہا اور ان کو خوشخبری بھی مل گئی تو قوم لوط کے بارے میں لگے ہم سے بحث کرنے
طاہر القادری پھر جب ابراہیم (علیہ السلام) سے خوف جاتا رہا اور ان کے پاس بشارت آچکی تو ہمارے (فرشتوں کے) ساتھ قومِ لوط کے بارے میں جھگڑنے لگے،
علامہ جوادی اس کے بعد جب ابراہیم کا خوف برطرف ہوا اور ان کے پاس بشارت بھی آچکی تو انہوں نے ہم سے قوم لوط کے بارے میں اصرار کرنا شروع کردیا
ایم جوناگڑھی جب ابراہیم کا ڈر خوف جاتا رہا اور اسے بشارت بھی پہنچ چکی تو ہم سے قوم لوط کے بارے میں کہنے سننے لگے
حسین نجفی جب ابراہیم (ع) کا خوف دور ہوگیا اور انہیں خوشخبری مل گئی تو قومِ لوط(ع) کے بارے میں ہم سے جھگڑنے لگے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then when the alarm had departed from Ibrahim and the glad tidings had come home unto him, he took to disputing with us for the people of Lut
M.M.Pickthall: And when the awe departed from Abraham, and the glad news reached him, he pleaded with Us on behalf of the folk of Lot.
Saheeh International: And when the fright had left Abraham and the good tidings had reached him, he began to argue with Us concerning the people of Lot.
Shakir: So when fear had gone away from Ibrahim and good news came to him, he began to plead with Us for Lut's people.
Yusuf Ali: When fear had passed from (the mind of) Abraham and the glad tidings had reached him, he began to plead with us for Lut's people.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت ہے
ابراہیم ؑ کے پاس رسولوں کا آنا
انسان خوف اور گھبراہٹ کے عالم میں صرف اپنی ہی سوچتا ہے۔ اور جب سکون میں ہو تو دوسروں کا خیال آتا ہے۔