اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-75 ایت نمبر

اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ
آسان اُردو بے شک! ابرہیم ؑ واقعی نرم، التجا کرنے والا،توبہ کرنے والا تھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی حقیقت یہ ہے کہ ابراہیم بڑے بردبار، (اللہ کی یاد میں) بڑی آہیں بھرنے والے (اور) ہر وقت ہم سے لو لگائے ہوئے تھے۔
ابو الاعلی مودودی حقیقت میں ابراہیمؑ بڑا حلیم اور نرم دل آدمی تھا اور ہر حال میں ہماری طرف رجوع کرتا تھا
احمد رضا خان بیشک ابراہیم تحمل والا بہت آہیں کرنے والا رجوع کرنے والا ہے
احمد علی بے شک ابراھیم بردبار نرم دل اور الله کی طرف رجوع کرنے والا تھا
فتح جالندھری بےشک ابراہیم بڑے تحمل والے، نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے
طاہر القادری بیشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑے متحمل مزاج، آہ و زاری کرنے والے ہر حال میں ہماری طرف رجوع کر نے والے تھے،
علامہ جوادی بیشک ابراہیم بہت ہی دردمند اور خدا کی طرف رجوع کرنے والے تھے
ایم جوناگڑھی یقیناً ابراہیم بہت تحمل والے نرم دل اور اللہ کی جانب جھکنے والے تھے
حسین نجفی بے شک ابراہیم(ع) بڑے بردبار، بڑے نرم دل اور ہر حال میں ہماری طرف رجوع کرنے والے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily Ibrahim was forbearing, long-suffering, penitent.
M.M.Pickthall: Lo! Abraham was mild, imploring, penitent.
Saheeh International: Indeed, Abraham was forbearing, grieving and [frequently] returning [to Allah].
Shakir: Most surely Ibrahim was forbearing, tender-hearted, oft-returning (to Allah):
Yusuf Ali: For Abraham was, without doubt, forbearing (of faults), compassionate, and given to look to Allah.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت ہے
ابراہیم ؑ کے پاس رسولوں کا آنا