Home-ویب پیج

Chapter No 7-پارہ نمبر                      The Cattle-6 سورت الانعام Ayah No-86 ایت نمبر

وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًا١ؕ وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَ
آسان اُردو اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس ؑ اور لوط ؑاور سب کو ہم نے تمام مخلوق پر فضیلت دی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی نیز اسماعیل، الیسع، یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو ہم نے دنیا جہان کے لوگوں پر فضیلت بخشی تھی۔
ابو الاعلی مودودی (اسی کے خاندان سے) اسماعیلؑ، الیسعؑ، اور یونسؑ اور لوطؑ کو (راستہ دکھایا) اِن میں سے ہر ایک کو ہم نے تمام دنیا والوں پر فضیلت عطا کی
احمد رضا خان اور اسماعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو، اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت دی
احمد علی اور اسماعیل اورالیسع اوریونس اور لوط او رہم نے سب کو سارے جہان والوں پر بزرگی دی
فتح جالندھری اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضلیت بخشی تھی
طاہر القادری اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط (علیھم السلام کو بھی ہدایت سے شرف یاب فرمایا)، اور ہم نے ان سب کو (اپنے زمانے کے) تمام جہان والوں پر فضیلت بخشی،
علامہ جوادی اور اسماعیل علیھ السّلام, الیسع علیھ السّلام ,یونس علیھ السّلام اور لوط علیھ السّلام بھی بنائے اور سب کو عالمین سے افضل و بہتر بنایا
ایم جوناگڑھی اور نیز اسماعیل کو اور یسع کو اور یونس کو اور لوط کو اور ہر ایک کو تمام جہان والوں پر ہم نے فضیلت دی
حسین نجفی اور اسماعیل، یسع، یونس اور لوط کو (بھی ہدایت دی) اور ان سب کو ہم نے تمام جہانوں پر فضیلت دی۔
=========================================
M.Daryabadi: And Ismai'l and Alyas'a and Yunus and Lut: each one of them We preferred above the worlds.
M.M.Pickthall: And Ishmael and Elisha and Jonah and Lot. Each one (of them) did We prefer above (Our) creatures,
Saheeh International: And Ishmael and Elisha and Jonah and Lot - and all [of them] We preferred over the worlds.
Shakir: And Ismail and Al-Yasha and Yunus and Lut; and every one We made to excel (in) the worlds:
Yusuf Ali: And Isma'il and Elisha, and Jonas, and Lot: and to all We gave favour above the nations:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت