Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-56 ایت نمبر
| فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اُس کی قوم کا جواب نہیں تھا ماسوائے کہ اُنہوں نے (طنزیہ) کہا: (کہ) لوطؑ کے اہل و عیال کو اپنی بستی سے باہر نکال دو. بے شک وہ پاک صاف رہنے والے انسان ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر یہ کہنے کے سوا ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا کہ : لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر اُس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا "نکال دو لوطؑ کے گھر والوں کو اپنی بستی سے، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں" |
| احمد رضا خان | تو اس کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا مگر یہ کہ بولے لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ تو ستھراپن چاہتے ہیں |
| احمد علی | پھر اس کی قوم کا اور کوئی جواب نہ تھا سوائے ا س کے کہ یہ کہا لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاک بنتے ہیں |
| فتح جالندھری | تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں |
| طاہر القادری | تو ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: تم لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ بڑے پاک باز بنتے ہیں، |
| علامہ جوادی | تو ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا سوائے اس کے کہ لوط والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کردو کہ یہ لوگ بہت پاکباز بن رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | قوم کا جواب بجز اس کہنے کے اور کچھ نہ تھا کہ آل لوط کو اپنے شہر سے شہر بدر کر دو، یہ تو بڑے پاک باز بن رہے ہیں |
| حسین نجفی | ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کوئی نہ تھا کہ لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Then there was no answer of his people save that they said: drive forth the family of Lut from your City, verily they are a people who would be pure! |
| M.M.Pickthall: | But the answer of his folk was naught save that they said: Expel the household of Lot from your township, for they (forsooth) are folk who would keep clean! |
| Saheeh International: | But the answer of his people was not except that they said, "Expel the family of Lot from your city. Indeed, they are people who keep themselves pure." |
| Shakir: | But the answer of his people was no other except that they ~s said: Turn out Lut's followers from your town; surely they are a people who would keep pure! |
| Yusuf Ali: | But his people gave no other answer but this: they said, "Drive out the followers of Lut from your city: these are indeed men who want to be clean and pure!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوط ؑاور ان کی قوم کے بارے میں