Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-55 ایت نمبر
| اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ |
| آسان اُردو | کیا تم عورتوں کی بجائے مردوں کے پاس شہوت (مزے) کے لیے آتے ہو؟ نہیں، تم جاہلوں (بیوقوفوں) کی قوم ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا یہ کوئی یقین کرنے کی بات ہے کہ تم اپنی جنسی خواہش کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس جاتے ہو ؟ حقیقت یہ ہے کہ تم بڑی جہالت کے کام کرنے والے لوگ ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا تمہارا یہی چلن ہے کہ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت رانی کے لیے جاتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ سخت جہالت کا کام کرتے ہو" |
| احمد رضا خان | کیا تم مردوں کے پاس مستی سے جاتے ہو عورتیں چھوڑ کر بلکہ تم جاہل لوگ ہو |
| احمد علی | کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں پر خواہش کر کے آتے ہو بلکہ تم لوگ جاہل ہو |
| فتح جالندھری | کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو |
| طاہر القادری | کیا تم اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس جاتے ہو بلکہ تم جاہل لوگ ہو، |
| علامہ جوادی | کیا تم لوگ ازراہ هشہوت همذِدوں سے تعلقات پیدا کررہے ہو اور عورتوں کو چھوڑے دے رہے ہو اور درحقیقت تم لوگ بالکل جاہل قوم ہو |
| ایم جوناگڑھی | یہ کیا بات ہے کہ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت سے آتے ہو حق یہ ہے کہ تم بڑی ہی نادانی کر رہے ہو |
| حسین نجفی | کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے شہوت رانی کرتے ہو؟ بلکہ تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو۔ |
| M.Daryabadi: | Would ye go in lustfully unto men instead of women? Aye! ye are a people addicted to ignorant ways. |
| M.M.Pickthall: | Must ye needs lust after men instead of women? Nay, but ye are folk who act senselessly. |
| Saheeh International: | Do you indeed approach men with desire instead of women? Rather, you are a people behaving ignorantly." |
| Shakir: | What! do you indeed approach men lustfully rather than women? Nay, you are a people who act ignorantly. |
| Yusuf Ali: | Would ye really approach men in your lusts rather than women? Nay, ye are a people (grossly) ignorant! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوط ؑاور ان کی قوم کے بارے میں