Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-61 ایت نمبر
| فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ |
| آسان اُردو | پھرجب بھیجے گئے (فرشتے) لوط ؐ کے گھر والوں کے پاس آئے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ جب یہ فرشتے لوط کے گھر والوں کے پاس پہنچے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے |
| احمد رضا خان | تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے، |
| احمد علی | پھر جب لوط کے گھر فرشتے پہنچے |
| فتح جالندھری | پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے |
| طاہر القادری | پھر جب لوط (علیہ السلام) کے خاندان کے پاس وہ فرستادہ (فرشتے) آئے، |
| علامہ جوادی | پھر جب فرشتے آل لوط کے پاس آئے |
| ایم جوناگڑھی | جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے |
| حسین نجفی | پس جب اللہ کے فرستادہ خاندانِ لوط (ع) کے پاس آئے۔ |
| M.Daryabadi: | Then when the sent ones entered unto the household of Lut. |
| M.M.Pickthall: | And when the messengers came unto the family of Lot, |
| Saheeh International: | And when the messengers came to the family of Lot, |
| Shakir: | So when the apostles came to Lut's followers, |
| Yusuf Ali: | At length when the messengers arrived among the adherents of Lut, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جن کو بھیجا گیا تھا وہ ابرہیم ؑ کے بعد لوط ؑ کے گھر والوں کے پاس آے
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے