اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-60 ایت نمبر

اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ
آسان اُردو ماسوائے اُس (لوط ؐ) کی بیوی کے، ہم (یعنی اللہ) نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بے شک وہ (بیوی) واقعی پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہو گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی سوائے ان کی بیوی کے۔ ہم نے یہ طے کر رکھا ہے کہ وہ ان لوگوں میں شامل رہے گی جو (عذاب کا نشانہ بننے کے لیے) پیچھے رہ جائیں گے۔
ابو الاعلی مودودی سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"
احمد رضا خان مگر اس کی عورت ہم ٹھہراچکے ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے
احمد علی مگر اس کی بیوی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیچھے رہنے والو ں میں سے ہے
فتح جالندھری البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی
طاہر القادری بجز ان کی بیوی کے، ہم (یہ) طے کر چکے ہیں کہ وہ ضرور (عذاب کے لئے) پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے،
علامہ جوادی علاوہ ان کی بیوی کے کہ اس کے لئے ہم نے طے کردیا ہے کہ وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں سے ہوگی
ایم جوناگڑھی سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے
حسین نجفی بجز اس کی بیوی کے اس کی نسبت ہم نے یہ طے کیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔
=========================================
M.Daryabadi: But not his wife; we have decreed that she will be of those staying behind.
M.M.Pickthall: Except his wife, of whom We had decreed that she should be of those who stay behind.
Saheeh International: Except his wife." Allah decreed that she is of those who remain behind.
Shakir: Except his wife; We ordained that she shall surely be of those who remain behind.
Yusuf Ali: "Except his wife, who, We have ascertained, will be among those who will lag behind."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے پاس المرسلون کا آنا
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے
المرسلون سے مکالمے