Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-59 ایت نمبر
| اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ |
| آسان اُردو | (سب کی طرف) ماسوائے لوط ؐکے گھر والوں کے. بے شک ہم اُن سب(گھر والوں) کو بچا لیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | البتہ لوط کے گھر والے اس سے مستثنی ہیں، ان سب کو ہم بچالیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے |
| احمد رضا خان | مگر لوط کے گھر والے، ان سب کو ہم بچالیں گے، |
| احمد علی | مگر لوط کے گھر والے کہ ہم ان سب کو بچا لیں گے |
| فتح جالندھری | مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے |
| طاہر القادری | سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھرانے کے، بیشک ہم ان سب کو ضرور بچا لیں گے، |
| علامہ جوادی | علاوہ لوط کے گھر والوں کے کہ ان میں کے ہر ایک کو نجات دینے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو تو ضرور بچا لیں گے |
| حسین نجفی | سوا لوط(ع) کے گھر والوں کے کہ ہم ان سب کو بچا لیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | All except the household of Lut; surely we are going to deliver all of them. |
| M.M.Pickthall: | (All) save the family of Lot. Them we shall deliver every one, |
| Saheeh International: | Except the family of Lot; indeed, we will save them all |
| Shakir: | Except Lut's followers: We will most surely deliver them all, |
| Yusuf Ali: | "Excepting the adherents of Lut: them we are certainly (charged) to save (from harm),- All - |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے پاس المرسلون کا آنا
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے
المرسلون سے مکالمے