اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-167 ایت نمبر

قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ
آسان اُردو اُنہوں نے کہا: اگر تُو، اے لوطؑ،اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا تو وااقعی! تُو (برادری یا بستی سے) نکال دئیے جانے والوں میں سے ہوگا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہنے لگے : لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو تم بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے جنہیں (بستی سے) نکال باہر کیا جاتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی انہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا"
احمد رضا خان بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گے
احمد علی کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا
فتح جالندھری وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے
طاہر القادری وہ بولے: اے لوط! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے،
علامہ جوادی ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے
ایم جوناگڑھی انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا
حسین نجفی ان لوگوں نے کہا: اے لوط (ع)! (اگر تم ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں ضرور باہر نکال دیا جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: They said: if thou desistest not, O Lut! thou shalt surely be of those driven forth.
M.M.Pickthall: They said: If thou cease not, O Lot, thou wilt soon be of the outcast.
Saheeh International: They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."
Shakir: They said: If you desist not, O Lut! you shall surely be of those who are expelled.
Yusuf Ali: They said: "If thou desist not, O Lut! thou wilt assuredly be cast out!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوطؑ اور ان کی قوم کے بارے میں