اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-34 ایت نمبر

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ
آسان اُردو بے شک! ہم نے، اُن پر پتھروں (کی بارش) کا طوفان ارسال کیا، ماسوائے لوطؑ کے گھر والوں کے. ہم نے اُن کو صبح(کے وقت) بچا لیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ان پر پتھروں کا مینہ برسایا، سوائے لوط کے گھر والوں کے جنہیں ہم نے سحری کے وقت بچا لیا تھا۔
ابو الاعلی مودودی اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی صرف لوطؑ کے گھر والے اُس سے محفوظ رہے
احمد رضا خان بیشک ہم نے ان پر پتھراؤ بھیجا سوائے لو ط کے گھر والوں کے ہم نے انہیں پچھلے پہر بچالیا،
احمد علی بے شک ہم نے ان پر پتھر برسائے سوائے لوط کے گھر والوں کے ہم نے انہیں پچھلی رات نجات دی
فتح جالندھری تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا
طاہر القادری بیشک ہم نے اُن پر کنکریاں برسانے والی آندھی بھیجی سوائے اولادِ لُوط (علیہ السلام) کے، ہم نے انہیں پچھلی رات (عذاب سے) بچا لیا،
علامہ جوادی تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچالیا
ایم جوناگڑھی بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی
حسین نجفی ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی صرف آلِ لوط(ع) اس سے محفوظ رہے ہم نے سحر کے وقت ان کو نجات دی۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! We sent upon them a gravel-storm save the household of Lut; them We delivered at early dawn.
M.M.Pickthall: Lo! We sent a storm of stones upon them (all) save the family of Lot, whom We rescued in the last watch of the night,
Saheeh International: Indeed, We sent upon them a storm of stones, except the family of Lot - We saved them before dawn
Shakir: Surely We sent upon them a stonestorm, except Lut's followers; We saved them a little before daybreak,
Yusuf Ali: We sent against them a violent Tornado with showers of stones, (which destroyed them), except Lut's household: them We delivered by early Dawn,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم لوط ؑ کے بارے میں