Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-35 ایت نمبر
| نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ |
| آسان اُردو | ہماری طرف سے ایک نعمت کے طور پر. اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں جو شکر کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ہماری طرف سے ایک نعمت تھی۔ جو لوگ شکر گزار ہوتے ہیں، ان کو ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کو ہم نے اپنے فضل سے رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا یہ جزا دیتے ہیں ہم ہر اُس شخص کو جو شکر گزار ہوتا ہے |
| احمد رضا خان | اپنے پاس کی نعمت فرماکر، ہم یونہی صلہ دیتے ہیں اسے جو شکر کرے |
| احمد علی | یہ ہماری طرف سے فضل ہے جو شکر کرتا ہے ہم اسے ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
| طاہر القادری | اپنی طرف سے خاص انعام کے ساتھ، اسی طرح ہم اس شخص کو جزا دیا کرتے ہیں جو شکر گزار ہوتا ہے، |
| علامہ جوادی | یہ ہماری ایک نعمت تھی اور اسی طرح ہم شکر گزار بندوں کو جزادیتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اپنے احسان سے ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں |
| حسین نجفی | خاص اپنے فضل و کرم سے ہم اسی طرح شکر کرنے والے کو جزا دیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | As a favour from us. Thus We recompense him who giveth thanks. |
| M.M.Pickthall: | As grace from Us. Thus We reward him who giveth thanks. |
| Saheeh International: | As favor from us. Thus do We reward he who is grateful. |
| Shakir: | A favor from Us; thus do We reward him who gives thanks. |
| Yusuf Ali: | As a Grace from Us: thus do We reward those who give thanks. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم لوط ؑ کے بارے میں