روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| كَمْ مِّنْ فِئَةٍ قَلِیْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِیْرَةًۢ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ | "کتنی ہی دفعہ ایک قلیل جماعت نے اللہ کے حکم سے ایک کثیر جماعت پر غلبہ حاصل کر لیا" | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَتُغْلَبُوْنَ وَ تُحْشَرُوْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ | (آپؐ) کہیں ان (لوگوں) کے لیے کہ جو کفر (انکار)کرتے ہیں : (کہ) تم مغلوب(شکست والے) ہو گے اور تمہیں جہنم کی طرف اکھٹا کر لیا جائے گا، اور (جہنم) بہت ہی بُری جگہ (ٹھکانہ) ہے | کافرین کے بارے | 3:11 |
| اِنْ یَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ١ۚ | اگر اللہ تمہاری مدد کرتا ہے تو پھرتم پر کوئی غالب نہیں آ سکتاہے، | جنگ اُحد کے بعد اصول | 3:160 |
| وَ مَنْ یُّقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَیُقْتَلْ اَوْ یَغْلِبْ | اور جو (انسان) اللہ کی راہ میں لڑتا ہے، پھر وہ قتل ہو جائے یا غالب(فاتح) ہو جائے، | قتال کے بارے | 4:74 |
| فَاِذَا دَخَلْتُمُوْهُ فَاِنَّكُمْ غٰلِبُوْنَ١ۚ۬ | پھر اگر تم اس ( دروازے) میں داخل ہو گے تو تم (اُن کے خلاف) غلبے والے ( یعنی کامیاب) ہو گے | قوم موسی | 5:23 |
| فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠ۧ | (کہ) بے شک! اللہ کی جماعت(کے لوگ)۔۔وہی غالب (کامیاب) ہوں گے | مومنین کی دوستی | 5:56 |
| قَالُوْۤا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ | اور اُنہوں نے کہا: بے شک اگر ہم غالب ہوئے تو واقعی ہمارے لیے اجر(انعام) ہوگا | موسی اور فرعون | 7:112 |
| فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ | پس وہ وہی (اسی جگہ) مغلوب کئے گئے اور وہ چھوٹے(ذلیل) کئے گئے | موسی اور فرعون | 7:119 |
| فَسَیُنْفِقُوْنَهَا ثُمَّ تَكُوْنُ عَلَیْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ یُغْلَبُوْنَ | ں پس وہ اس(مال) کو خرچ کریں گے، پھر یہ (خرچ کرنا) اُن پر ایک حسرت ہی ہو گا، پھر وہ (کافرین) مغلوب(شکست والے) کر لیے جائیں گے | کافرین کا مال خرچ کرنا | 8:36 |
| وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْیَوْمَ مِنَ النَّاسِ | اور کہا :کہ آج تم پر لوگوں میں سے کوئی غالب نہیں آ سکتا، | جنگ بدر اور شیطان | 8:48 |
| یَغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ | تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے | قتال کی ترغیب | 8:65 |
| وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفًا | ، اور اگر تم میں سے سو "(صابرین " )ہوں گے تو وہ ایک ہزار کافرین پر غالب آ جائیں گے | قتال کی ترغیب | 8:65 |
| یَّغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ | تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے | قتال کی ترغیب | 8:66 |
| یَّغْلِبُوْۤا اَلْفَیْنِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ | تو وہ غالب آ جائیں گے دو ہزار پر، اللہ کے حکم سے ا | قتال کی ترغیب | 8:66 |
| ١ؕ وَ اللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰۤى اَمْرِهٖ | اور اللہ اپنے حکم(کام) پر غالب(طاقت والا) ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:21 |
| قَالَ الَّذِیْنَ غَلَبُوْا عَلٰۤى اَمْرِهِمْ | . جو لوگ اُن(غار کے لوگوں کے) معاملے پر غالب ہوئے کہنے لگے | اصحاب الکہف | 18:21 |
| اَفَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ | . کیا پھر وہ (کافرین)غالب ہو جائیں گے؟ | کافرین کے متعلق | 21:44 |
| قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَ كُنَّا قَوْمًا ضَآلِّیْنَ | وہ کہیں گے: ہمارے رب! ہماری بدقسمتی ہم پر چھا گئی تھی اور ہم گمراہ لوگ تھے | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:82 |
| لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ | کہ شاید ہم جادوگروں کی پیروی کریں اگر وہ کامیاب (غالب) ہو جائیں | موسی کے بارے | 26:40 |
| اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ | : کیا اگر ہم (آج) غالب آ گے تو کیا واقعی ہمارے لیے کوئی (خاص) اجر(انعام، بدلہ) ہوگا؟ | موسی ؑ اور فرعون | 26:41 |
| وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ | اور اُنہوں نے کہا:فرعون کی عزت (طاقت) سے، بے شک! ہم واقعی ہی غالب ہیں | موسی ؑ اور فرعون | 26:44 |
| ١ۛۚ بِاٰیٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ | . تم دونوں اور جوبھی تم دونوں کی پیروی کریں گے غالب(کامیاب) ہو ں گے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:35 |
| غُلِبَتِ الرُّوْمُ | رومیوں کو شکست ہوگئی ہے | تاریخی آیت | 30:2 |
| فِیْۤ اَدْنَى الْاَرْضِ وَ هُمْ مِّنْۢ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَیَغْلِبُوْنَۙ | نزدیک کی زمین میں، اور وہ، اپنی شکست کے بعد، فتح مند ہوں گے | تاریخی آیت | 30:3 |
| وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ | اور ہم نے اُن کی مدد کی پھر وہ غالب (کامیاب) ہوے۔ | موسی ؑ اور ہارونؑ | 37:116 |
| وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ | اور بے شک ہمارے لشکر، وہ واقعی ہی کامیاب ہوں گے | اللہ کے بندے | 37:173 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ | اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: تم اس قرآن کو سنا نہ کرو، اور اس (کے پڑھنے کے وقت) میں شور شرابہ (لغو، بکواس) کیا کرو؛ کہ شاید تم غالب آ جاؤ | قرآن کے کافرین | 41:26 |
| فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ | چنانچہ اُس نے اپنے رب کو پکارا: کہ میں مغلوب ہو چکا(ہار چکا) ہوں، پس میری مدد کر | قیامت کا دن | 54:10 |
| كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ | اللہ نے حکم (فیصلہ) کر دیا ہے: کہ! واقعی میں ہی غالب ہوں گا، میں اور میرے تمام رسول. بے شک! اللہ مضبوط (اور)طاقتور ہے | ایک حقیقت | 58:21 |
| وَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ | اور گھنے باغات (جنگلات) | انسان کی توجہ | 80:30 |