Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-26 ایت نمبر
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ |
| آسان اُردو | اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: تم اس قرآن کو سنا نہ کرو، اور اس (کے پڑھنے کے وقت) میں شور شرابہ (لغو، بکواس) کیا کرو؛ کہ شاید تم غالب آ جاؤ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ کافر (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ : اس قرآن کو سنو ہی نہیں، اور اس کے بیچ میں غل مچا دیا کرو تاکہ تم ہی غالب رہو |
| ابو الاعلی مودودی | یہ منکرین حق کہتے ہیں "اِس قرآن کو ہرگز نہ سنو اور جب یہ سنایا جائے تو اس میں خلل ڈالو، شاید کہ اس طرح تم غالب آ جاؤ" |
| احمد رضا خان | اور کافر بولے یہ قرآن نہ سنو اور اس میں بیہودہ غل کرو شاید یونہی تم غالب آؤ |
| احمد علی | اور کافروں نے کہا کہ تم اس قرآن کو نہ سنو اور اس میں غل مچاؤ تاکہ تم غالب ہو جاؤ |
| فتح جالندھری | اور کافر کہنے لگے کہ اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب پڑھنے لگیں تو) شور مچا دیا کرو تاکہ تم غالب رہو |
| طاہر القادری | اور کافر لوگ کہتے ہیں: تم اِس قرآن کو مت سنا کرو اور اِس (کی قرات کے اوقات) میں شور و غل مچایا کرو تاکہ تم (اِن کے قرآن پڑھنے پر) غالب رہو، |
| علامہ جوادی | اور کفاّر آپس میں کہتے ہیں کہ اس قرآن کو ہرگز مت سنو اور اس کی تلاوت کے وقت ہنگامہ کرو شاید اسی طرح ان پر غالب آجاؤ |
| ایم جوناگڑھی | اور کافروں نے کہا اس قرآن کو سنو ہی مت (اس کے پڑھے جانے کے وقت) اور بیہوده گوئی کرو کیا عجب کہ تم غالب آجاؤ |
| حسین نجفی | اور کافر کہتے ہیں کہ اس قرآن کو نہ سنو اور اس کی (تلاوت کے دوران) شوروغل مچا دیا کرو شاید اس طرح تم غالب آجاؤ۔ |
| M.Daryabadi: | And those who disbelieve say: hearken not Unto this Qur'an and babble therein, haply ye may overcome. |
| M.M.Pickthall: | Those who disbelieve say: Heed not this Qur'an, and drown the hearing of it; haply ye may conquer. |
| Saheeh International: | And those who disbelieve say, "Do not listen to this Qur'an and speak noisily during [the recitation of] it that perhaps you will overcome." |
| Shakir: | And those who disbelieve say: Do not listen to this Quran and make noise therein, perhaps you may overcome. |
| Yusuf Ali: | The Unbelievers say: "Listen not to this Qur'an, but talk at random in the midst of its (reading), that ye may gain the upper hand!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
منفرد ایت
قران سے کفر کرنے والوں کی ایک فطرتی عادت کہ اسکو نہ خود سنا کرو بلکہ دوسروں کے سننے میں بھی شور شرابہ کر دیا کرو