Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹               She that Disputeth-58 سورت المجادلۃ ›Ayah No-21 ایت نمبر
| كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ |
| آسان اُردو | اللہ نے حکم (فیصلہ) کر دیا ہے: کہ! واقعی میں ہی غالب ہوں گا، میں اور میرے تمام رسول. بے شک! اللہ مضبوط (اور)طاقتور ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ نے یہ بات لکھ دی ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب آئیں گے۔ یقین رکھو کہ اللہ بڑا قوت والا، بڑے اقتدار والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہو کر رہیں گے فی الواقع اللہ زبردست اور زور آور ہے |
| احمد رضا خان | اللہ لکھ چکا کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بیشک اللہ قوت والا عزت والا ہے، |
| احمد علی | الله نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے بے شک الله زور آور زبردست ہے |
| فتح جالندھری | خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے |
| طاہر القادری | اللہ نے لکھ دیا ہے کہ یقینا میں اور میرے رسول ضرور غالب ہو کر رہیں گے، بیشک اللہ بڑی قوت والا بڑے غلبہ والا ہے، |
| علامہ جوادی | اللرُنے یہ لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آنے والے ہیں بیشک اللہ صاحبِ قوت اور صاحب هعزت ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ لکھ چکا ہے کہ بیشک میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ زور آور اور غالب ہے |
| حسین نجفی | اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول(ص) ہی غالب آکر رہیں گے بےشک اللہ طاقتور (اور) زبردست ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah hath prescribed: surely shall overcome, and My apostles. Verily Allah is strong, Mighty. |
| M.M.Pickthall: | Allah hath decreed: Lo! I verily shall conquer, I and My messengers. Lo! Allah is Strong, Almighty. |
| Saheeh International: | Allah has written, "I will surely overcome, I and My messengers." Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might. |
| Shakir: | Allah has written down: I will most certainly prevail, I and My apostles; surely Allah is Strong, Mighty. |
| Yusuf Ali: | Allah has decreed: "It is I and My messengers who must prevail": For Allah is One full of strength, able to enforce His Will. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے