|
وَ تَرَكَهُمْ فِیْ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبْصِرُوْنَ
|
اور ان کو اندھیرے میں چھوڑ دیتا ہے (جہاں) وہ (منافقین کچھ بھی) دیکھ نہیں سکتے ہیں
|
منافقین کے بارے میں
|
2:17
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
كُتِبَ عَلَیْكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اِنْ تَرَكَ خَیْرَا١ۖۚ
|
اور تم (مومنین) پر فرض کر دیا گیا ہے ، کہ جب تم میں سے کوئی ایک موت کے قریب آئے، اگر وہ مال و دولت چھوڑ رہا ہے
|
محکم ایت، وصیت کے بارے میں
|
2:180
|
|
وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ
|
اور بقیہ(چیزیں) جو موسی ؑ کے گھر والوں نے اور ہارونؑ کے گھر والوں نے چھوڑی ہوئی ہوں گی اور اُس (تابوت) کو فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہو گا
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:248
|
|
فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَیْهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلْدًا
|
پھر اُس کی مثال جیسے کہ مثال ہے ایک چٹان کی اُس پر مٹی (پڑی ہوئی) ہو : پھرایک بارشی طوفان اُس(چٹان) پر پڑے، پھر اس کو صاف کر ڈالے
|
لوگوں کو دکھلاوے کا خرچ
|
2:264
|
|
لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ
|
مردوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال) میں سے جو وا لدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں
|
محکم ایت
|
4:7
|
|
١۪ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ
|
اور عورتوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال )میں سے جو والدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں،
|
محکم ایت
|
4:7
|
|
وَ لْیَخْشَ الَّذِیْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّیَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَیْهِمْ١۪
|
اور ڈریں وہ لوگ (یتیموں سے سلوک کرتے ہوئے کہ) اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس (بے سہارا) اولاد چھوڑتے تو وہ (مرتے وقت یا بڑھاپے میں) اُن پر خوفزدہ ہوتے
|
محکم ایت
|
4:8
|
|
فَاِنْ كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ١ۚ
|
اور اگر لڑکیاں دو سے اوپر(زیادہ)ہوں پھر اُن (لڑکیوں) کے لیے دوتہائی حصہ ہے اُس میں سے جو(ترکہ) چھوڑا ہو،
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
١ؕ وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ١ۚ
|
اور اگراُس (مرنے والے) کا کوئی بچہ ہے، اُس کے والدین ،ان دونوں میں سے ہر ایک کے لیے چھٹا چھٹاحصہ ہے اُس میں سے جو اُس نے چھوڑا ہو؛
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
وَ لَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ اَزْوَاجُكُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهُنَّ وَلَدٌ١ۚ
|
اور تمہارے لئے نصف ہے جو تمہاری بیویاں(ترکہ) چھوڑیں اگر اُن کا کوئی بچہ نہ ہو ؛
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ
|
پھر اگر اُن کا بچہ ہو پھر تمہارے لیے اُس میں سے چوتھائی(حصہ) ہے جو وہ چھوڑیں بعد وصیت کے جو انہوں نے کی ہو یا قرضہ(جو اُن کے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
وَ لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ١ۚ
|
اور اُن(بیویوں) کے لئے چوتھا (حصہ ) ہے اُس میں سے جو تم (ترکہ)چھوڑواگر تمہارا کوئی بچہ نہیں ہے ؛
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ
|
پھر اگر تمہارا بچہ ہے تو اُن(بیویوں) کے لیے اُس میں سے آٹھواں(حصہ) ہے جو تم چھوڑو بعد وصیت کے جو تم نے کی ہو یاقرضے کے(جو تمہارے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
وَ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١ؕ
|
اور ہم نے ہر ایک (عورت اور مرد) کے لئے اُس سے وراثت بنائی ہے
|
منفرد آیت
|
4:33
|
|
وَّ لَهٗۤ اُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ١ۚ
|
اور اُس کی ایک بہن ہوپھر اُس (بہن) کے لیے آدھا (حصہ) ہے جو وہ ترکہ(وراثت) چھوڑتا ہے
|
وراثت کے بارے
|
4:175
|
|
فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ١ؕ
|
اور اگر (مرنے والے کی) دو بہنیں ہوں تو پھر اُن(دونوں) کا دو تہائی (حصہ )ہے جو وہ (بھائی) ترکہ(وراثت) چھوڑتا ہے
|
وراثت کے بارے
|
4:175
|
|
وَّ تَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَآءَ ظُهُوْرِكُمْ١ۚ
|
اور تم اپنی پیٹھ پیچھے وہ چھوڑ آئے ہو جو ہم نے تم کو دیا تھا،
|
ظالمین کے بارے
|
6:94
|
|
اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ
|
؛ اگر تم اس(کتے) پر بوجھ ڈالتے ہو تو وہ ز بان باہر نکالتا ہے یاتم اُس (کتے) کو چھوڑ دیتے ہو وہ زبان باہر نکالتا ہے
|
آیات الہی سے بھاگنے والا
|
7:176
|
|
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا
|
کیا تم(مسلمان)سوچتے ہو کہ تمہیں چھوڑ دیا جائے گا
|
مومنین اور مشرکین کی جنگ
|
9:16
|
|
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ
|
پھرکیا ایسا ہے کہ آپؐ (اُس میں سے) کچھ چھوڑ دیں جو آپؐ کی طرف وحی کی گئی ہے
|
کافرین کی باتوں پر
|
11:12
|
|
وَّ مَا نَحْنُ بِتَارِكِیْۤ اٰلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ
|
اور ہم اپنے معبودوں کو تمہاری بات سے توچھوڑنے والے نہیں
|
ھودؑ کے بارے میں
|
11:53
|
|
اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ
|
کہ ہم انہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے
|
شعیبؑ کے بارے میں
|
11:87
|
|
وَ تَرَكْنَا یُوْسُفَ عِنْدَ مَتَاعِنَا
|
اورہم نے یوسفؑ کو اپنی چیزوں کے پاس چھوڑا تھا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:17
|
|
١ؕ اِنِّیْ تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ
|
بے شک! میں نے اُن لوگوں کا طریقہ (مذہب) چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:37
|
|
مَّا تَرَكَ عَلَیْهَا مِنْ دَآبَّةٍ
|
تو وہ اس(زمین) پر کسی جاندار کو نہ چھوڑے،
|
نافرمانی پر پکڑنے پر اگر آے
|
16:61
|
|
وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوۡمَئِذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ
|
اور اُس دن ہم ان(لوگوں) میں سے بعض کو ہجوم (موج) کی طرح بعض میں چھوڑ دیں گے
|
ذی القرنین
|
18:99
|
|
لَعَلِّیْۤ اَعْمَلُ صَالِحًا فِیْمَا تَرَكْتُ كَلَّا١ؕ
|
تاکہ میں نیکی کروں اُس (دنیا) میں جو میں پیچھے چھوڑ آیا ہوں. نہیں!
|
مرتے وقت
|
23:99
|
|
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ
|
کیا تمہیں (اُن چیزوں) میں جو (یہاں دنیا میں)ہمارے سامنے ہیں، (موت سے) محفوظ چھوڑ دیا جائے گا
|
قوم ثمود
|
26:146
|
|
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ
|
کیا لوگ سوچتے ہیں کہ وہ چھوڑ دیے جائیں گے کہ وہ (صرف اتنا ہی) کہتے ہیں ہم ایمان لائے، اور وہ آزمائے نہیں جایں گے؟
|
لوگوں کے خیالات
|
29:2
|
|
وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ
|
اور بے شک! اس (بستی کی تباہی) سے ہم نے ایک واضح نشانی سمجھنے والے لوگوں کے لیے (عبرت)چھوڑی ہے
|
لوطؑ کے بارے
|
29:34
|
|
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ
|
اوراگر اللہ لوگوں کو اُس وجہ سے پکڑ لیتا جو وہ کرتے ہیں، تو وہ اس(زمین) کی سطح پر کسی بھی زندہ چیز کو نہ چھوڑتا؛
|
ایک اصول
|
35:45
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ
|
اور وہ کہتے تھے: کیا ہم واقعی اپنے معبودوں کو ایک پاگل شاعر کے لیے ترک کر(چھوڑ) دیں؟
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:36
|
|
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ
|
اور ہم نے اُس پر پیچھے آنے والوں میں چھوڑا: (کہ)
|
نوحؑ کے بارے
|
37:78
|
|
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ
|
اور ہم نے اُس پر پیچھے آنے والوں میں چھوڑا: (کہ)
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
37:108
|
|
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ
|
اور ہم نے اُن پر آنے والوں میں چھوڑا: (کہ)
|
موسی ؑ اور ہارونؑ
|
37:119
|
|
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ
|
اور ہم نے اُس پر پیچھے آنے والوں میں چھوڑا: (کہ)
|
الیاس
|
37:129
|
|
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ
|
اور سمندر کو پرسکون پیچھے چھوڑ دینا. بے شک! وہ ایک غرق ہونے والا لشکر ہوں گے
|
فرعون کے بارے
|
44:24
|
|
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
|
کتنے ہی باغات اور چشموں کو اُنہوں نے پیچھے چھوڑا
|
فرعون کے بارے
|
44:25
|
|
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ
|
اور اُن کے لئے جو ایک درد ناک عذاب سے ڈرتے ہیں،ہم نے اُس(بستی کی تباہی)میں ایک نشانی چھوڑ دی
|
تاریخی آیت
|
51:37
|
|
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
|
اور واقعی ہم نے اس (واقعہ) کو ایک نشانی چھوڑ ا؛ پھر ہے کوئی جو نصیحت پکڑے؟
|
نوحؑ کے بارے
|
54:15
|
|
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّیْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَآئِمَةً عَلٰۤى اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیُخْزِیَ الْفٰسِقِیْنَ
|
اور جو بھی کھجور کا درخت تم نے کاٹ دیا یا اُس کو اُس کی جڑوں پر کھڑے رہنا دیا، پس اللہ کے حکم سے ہی تھا، اور تاکہ وہ فاسقین (نافرمانبرداروں) کو رسواء کرے
|
اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی
|
59:5
|
|
وَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَا اِ۟نْفَضُّوْۤا اِلَیْهَا وَ تَرَكُوْكَ قَآئِمًا
|
اور جب وہ (مومنین) کوئی کاروبار یا کھیل تماشہ دیکھتے ہیں تو وہ (نماز کی بجائے) اُس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپﷺ کو کھڑے (انتظار کی حالت میں) چھوڑ جاتے ہیں
|
صلوۃ جمعہ
|
62:11
|
|
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ
|
کیاانسان سوچتا ہے کہ وہ بے مقصد (مہمل) چھوڑ دیا جائے گا؟
|
سوال کیا گیا ہے
|
75:36
|