Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-37 ایت نمبر
| وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ |
| آسان اُردو | اور اُن کے لئے جو ایک درد ناک عذاب سے ڈرتے ہیں،ہم نے اُس(بستی کی تباہی)میں ایک نشانی چھوڑ دی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے اس بستی میں ان لوگوں کے لیے (عبرت کی) ایک نشانی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں |
| احمد رضا خان | اور ہم نے اس میں نشانی باقی رکھی ان کے لیے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں |
| احمد علی | اورہم نے اس واقعہ میں ایسے لوگو ں کے لیے ایک عبرت رہنے دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی |
| طاہر القادری | اور ہم نے اُس (بستی) میں اُن لوگوں کے لئے (عبرت کی) ایک نشانی باقی رکھی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی بھی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی |
| حسین نجفی | اور ہم نے اس (واقعہ) میں ایک نشانی چھوڑ دی ہے ان لوگوں کے لئے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And We left therein a sign for those who fear the afflictive torment. |
| M.M.Pickthall: | And We left behind therein a portent for those who fear a painful doom. |
| Saheeh International: | And We left therein a sign for those who fear the painful punishment. |
| Shakir: | And We left therein a sign for those who fear the painful punishment. |
| Yusuf Ali: | And We left there a Sign for such as fear the Grievous Penalty. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے