اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-146 ایت نمبر

اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ
آسان اُردو کیا تمہیں (اُن چیزوں) میں جو (یہاں دنیا میں)ہمارے سامنے ہیں، (موت سے) محفوظ چھوڑ دیا جائے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا تمہیں اطمینان کے ساتھ ان ساری نعمتوں میں ہمیشہ رہنے دیا جائے گا جو یہاں موجود ہیں ؟
ابو الاعلی مودودی کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟
احمد رضا خان کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گے
احمد علی کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا
فتح جالندھری کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے
طاہر القادری کیا تم ان (نعمتوں) میں جو یہاں (تمہیں میسر) ہیں (ہمیشہ کے لئے) امن و اطمینان سے چھوڑ دیئے جاؤ گے،
علامہ جوادی کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے
ایم جوناگڑھی کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے
حسین نجفی کیا تمہیں ان چیزوں میں جو یہاں ہیں امن و اطمینان سے چھوڑ دیا جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Shall ye be left secure in that which is here before us.
M.M.Pickthall: Will ye be left secure in that which is here before us,
Saheeh International: Will you be left in what is here, secure [from death],
Shakir: Will you be left secure in what is here;
Yusuf Ali: "Will ye be left secure, in (the enjoyment of) all that ye have here?-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت صالح ؑاور ان کی قوم کے بارے میں