Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-24 ایت نمبر
| وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ |
| آسان اُردو | اور سمندر کو پرسکون پیچھے چھوڑ دینا. بے شک! وہ ایک غرق ہونے والا لشکر ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تم سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا یقینا یہ لشکر ڈبویا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے |
| احمد رضا خان | اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا |
| احمد علی | اور سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دے بے شک وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا |
| طاہر القادری | اور (خود گزر جانے کے بعد) دریا کو ساکن اور کھلا چھوڑ دینا، بیشک وہ ایسا لشکر ہے جسے ڈبو دیا جائے گا، |
| علامہ جوادی | اور دریا کو اپنے حال پر ساکن چھوڑ کر نکل جاؤ کہ یہ لشکر غرق کیا جانے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا |
| حسین نجفی | اور تم سمندر کو اس کے حال (سکون) پہ چھوڑ دو۔ بیشک وہ (دشمن) ایسا لشکر ہے جو غرق ہو نے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And leave thou the sea divided: verily they are a host to be drowned. |
| M.M.Pickthall: | And leave the sea behind at rest, for lo! they are a drowned host. |
| Saheeh International: | And leave the sea in stillness. Indeed, they are an army to be drowned." |
| Shakir: | And leave the sea intervening; surely they are a host that shall be drowned. |
| Yusuf Ali: | "And leave the sea as a furrow (divided): for they are a host (destined) to be drowned." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسی ؑ اور فرعون کے بارے میں