Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-23 ایت نمبر
| فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ |
| آسان اُردو | پھر (اُس کے رب نے کہا): میرے بندوں کو راتوں رات لیکر چلے جاؤ. بے شک! تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) اچھا تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ۔ تمہارا پیچھا ضرور کیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا |
| احمد رضا خان | ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| احمد علی | حکم ہوا پس میرے بندوں کو رات کے وقت لے چل کیوں کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| فتح جالندھری | (خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے |
| طاہر القادری | (ارشاد ہوا:) پھر تم میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا، |
| علامہ جوادی | تو ہم نے کہا کہ ہمارے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | (ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| حسین نجفی | (ارشاد ہوا) تم میرے بندوں کو ہمراہلے کر راتوں رات نکل جاؤ کیونکہ تمہاراتعاقب کیا جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | So depart thou with My bondmen by night; verily ye shall be pursued. |
| M.M.Pickthall: | Then (his Lord commanded): Take away My slaves by night. Lo! ye will be followed, |
| Saheeh International: | [Allah said], "Then set out with My servants by night. Indeed, you are to be pursued. |
| Shakir: | So go forth with My servants by night; surely you will be pursued: |
| Yusuf Ali: | (The reply came:) "March forth with My Servants by night: for ye are sure to be pursued. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسی ؑ اور فرعون کے بارے میں