روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّكُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا١ؕ | اور اگر تم (مومن)صبر کرو اور تقوی کرو، تو اُن (کافرین) کی تدبیریں (سازشیں) تمہیں کسی چیز کا نقصان نہیں دے سکتی | ایمان والوں کو بتانا | 3:120 |
| اِنَّ كَیْدَ الشَّیْطٰنِ كَانَ ضَعِیْفًاۧ | بے شک! شیطان کی تدبیر کمزور ہے | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:76 |
| وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١۫ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ | اور میں اُن ()کوڈھیل دیتا ہوں بے شک! میرا منصوبہ بہت مضبوط ہوتا ہے | یعنی میری آیات کو جھٹلانے والوں | 7:183 |
| ثُمَّ كِیْدُوْنِ فَلَا تُنْظِرُوْنِ | پھر میرے خلاف سازش کرلوپھرتم مجھ کو مہلت بھی نہ دینا | جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں | 2:195 |
| ذٰلِكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ مُوْهِنُ كَیْدِ الْكٰفِرِیْنَ | یہ( معاملہ ایسا ہی ) ہے اورکہ اللہ ! وہ کافرین کا منصوبہ کمزور کر دیتا ہے | جنگ بدر | 8:18 |
| مِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ | اُس (اللہ) کے سوا: چنانچہ تم اکھٹے( میرے خلاف) تدبیر کر لو پھرمجھے مہلت نہ دو | ھودؑ کے بارے میں | 11:55 |
| فَیَكِیْدُوْا لَكَ كَیْدًا١ؕ | ا پھر وہ تیرے لیے ایک سازش کر دیں گے | یوسفؑ کے بارے | 12:5 |
| قَالَ اِنَّهٗ مِنْ كَیْدِكُنَّ | ، تو اُس نے کہا: بے شک! یہ تم عورتوں کے فریبوں میں سے ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:28 |
| ١ؕ اِنَّ كَیْدَكُنَّ عَظِیْمٌ | بے شک !تم عورتوں کے فریب بہت ہی بڑے ہوتے ہیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:28 |
| اِلَّا تَصْرِفْ عَنِّیْ كَیْدَهُنَّ اَصْبُ اِلَیْهِنَّ | ، اور ماسوائے کہ تُو (اے میرے رب) اُن (عورتوں) کے فریبوں کو مجھ سے دور کرے میں بھی اُن (عورتوں) کی طرف مائل ہو جاﺅں گا | یوسفؑ کی کہانی | 12:33 |
| فَاسْتَجَابَ لَهٗ رَبُّهٗ فَصَرَفَ عَنْهُ كَیْدَهُنَّ | پھر اُس کے رب نے اُس کو جواب دیا(یعنی دُعا قبول کر لی) پھر اُن (عورتوں) کے فریبوں کو اُس (یوسف) سے دور کر دیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:34 |
| اِنَّ رَبِّیْ بِكَیْدِهِنَّ عَلِیْمٌ | ! بے شک! میرا رب تو اُن(عورتوں) کے مکروں سے باخبر ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:50 |
| وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ كَیْدَ الْخَآئِنِیْنَ | ، اور کہ، اللہ دھوکہ دینے والوں کے مکر کو ہدایت (کامیابی)نہیں دیتا | یوسفؑ کی کہانی | 12:52 |
| ١ؕ كَذٰلِكَ كِدْنَا لِیُوْسُفَ | اسطرح سے ہم نے یوسف کے لیے تدبیرکی | یوسفؑ کی کہانی | 12:76 |
| وَ اِنْ كَادُوْا لَیَسْتَفِزُّوْنَكَ مِنَ الْاَرْضِ لِیُخْرِجُوْكَ مِنْهَا | اور یقیناََ اُنہوں (مشرکین)نے تقریباََ آپؐ کو زمین سے خوف زدہ کیا تاکہ وہ آپؐ کو اس (زمین) سے نکال دیں | آپﷺ کے متعلق | 17:76 |
| فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى | پھر فرعون واپس ہوا پھر اپنی تدبیروں (قوت) کو اکھٹا کیا پھر (مقررہ جگہ پر) آ گیا | موسیؑ اور فرعون | 20:60 |
| فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّاۚ | چنانچہ اپنی تدبیروں کو اکھٹا کر لوپھر صف بنا کر آؤ (یعنی گھیرا ڈال لو) | موسیؑ اور فرعون | 20:64 |
| اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍؕ | بے شک! جو اُنہوں نے بنایا ہے وہ تو صرف جادوگر کی چال ہے، | موسیؑ اور فرعون | 20:69 |
| وَ تَاللّٰهِ لَاَكِیْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ بَعْدَ اَنْ تُوَلُّوْا مُدْبِرِیْنَ | اور اللہ کی قسم میں واقعی تمہارے بتوں کی تدبیر کروں گااس کے بعد کہ تم پیٹھ موڑ کر چلے جاؤ گے | ابراہیمؑ کے بارے میں | 21:57 |
| وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ | اور اُنہوں نے اس (ابراہیم ؐ)سے ایک تدبیر کا ارادہ کیاپھر ہم نے اُن (لوگوں) کو خسارے والا بنا دیا | ابراہیمؑ کے بارے میں | 21:70 |
| ثُمَّ لْیَقْطَعْ فَلْیَنْظُرْ هَلْ یُذْهِبَنَّ كَیْدُهٗ مَا یَغِیْظُ | پھر وہ دیکھے کہ کیا اُس کی تدبیر نے (اُس چیز کو)دور کر دیا جو اُس کو غصہ دلاتی ہے | آپﷺ کے بارے | 22:15 |
| فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ | پھر اُنہوں نے اُس (ابراہیم ؑ) کے متعلق ایک تدبیر چاہی پھر ہم نے اُن (لوگوں) کو نچلے درجے کا (یعنی ذلیل) بنا دیا۔ | ابراہیمؑ کے بارے | 37:98 |
| ١ؕ وَ مَا كَیْدُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ | .اور کفر کرنے والوں کی تدبیر کچھ نہیں ماسوائے گمراہی میں | قوم موسیؑ کے بارے | 40:25 |
| وَ مَا كَیْدُ فِرْعَوْنَ اِلَّا فِیْ تَبَابٍ | اور فرعون کی تدبیر کچھ نہ تھی ماسوائے بربادی میں۔ | قوم موسیؑ کے بارے | 40:37 |
| اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ | یا کیا وہ ایک چال چلنا چاہتے ہیں؟ پس وہ جو کفر (انکار) کرتے ہیں، وہی چالوں کے شکار ہو جاتے ہیں | ایک سوال | 52:42 |
| یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ | دن جب اُن کی تدبیر اُن کو کسی چیز کا فاہدہ نہیں دے گی، اور نہ ہی اُن کی مدد ہو گی | قیامت کے دن | 52:46 |
| وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ | اور میں انہیں (جھٹلانے والوں کو) ڈھیل دیتا ہوں بے شک! میرا منصوبہ بہت ہی مضبوط ہے | اعمال کے مطابق جزا و سزا کو جھٹلانے والے | 68:45 |
| فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ | پھر اگر تمہارے پاس کوئی داؤ ہے، تو پھر مجھ پر چلا لو | یوم الفصل | 77:39 |
| اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ | بے شک! وہ (کافرین) ایک تدبیر (سازش) کرتے ہیں | (قرآن) | 86:15 |
| وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚ | اور میں بھی (اُن کے خلاف) ایک تدبیر کرتا ہوں | (قرآن) | 86:16 |
| اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ | کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو خاک میں نہیں ملا دیا | اصحاب الفیل | 105:1 |