Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-42 ایت نمبر
| اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ |
| آسان اُردو | یا کیا وہ ایک چال چلنا چاہتے ہیں؟ پس وہ جو کفر (انکار) کرتے ہیں، وہی چالوں کے شکار ہو جاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا یہ کوئی مکر کرنا چاہتے ہیں ؟ تو درحقیقت جو کافر ہیں، مکر تو انہی پر پڑے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ (اگر یہ بات ہے) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی |
| احمد رضا خان | یا کسی داؤ ں (فریب) کے ارادہ میں ہیں تو کافروں پر ہی داؤں (فریب) پڑنا ہے |
| احمد علی | کیا وہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں پس جو منکر ہیں وہی داؤ میں آئے ہوئے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں |
| طاہر القادری | کیا وہ (آپ سے) کوئی چال چلنا چاہتے ہیں، تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ خود ہی اپنے دامِ فریب میں پھنسے جا رہے ہیں، |
| علامہ جوادی | یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خورده کافر ہی ہیں |
| حسین نجفی | یا وہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ تو جو لوگ کافر ہیں وہ خود اپنی چال کا شکار ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Seek they to lay a plot? Then those who disbelieve it is they who shall be plotted against. |
| M.M.Pickthall: | Or seek they to ensnare (the messenger)? But those who disbelieve, they are the ensnared! |
| Saheeh International: | Or do they intend a plan? But those who disbelieve - they are the object of a plan. |
| Shakir: | Or do they desire a war? But those who disbelieve shall be the vanquished ones in war. |
| Yusuf Ali: | Or do they intend a plot (against thee)? But those who defy Allah are themselves involved in a Plot! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کے منکروں کے بارے میں