Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-43 ایت نمبر
| اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ |
| آسان اُردو | یا کیا اُن کے لئے اللہ کے سوا بھی کوئی معبود ہے؟ اللہ پاک ہے اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے ؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کر رہے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں |
| احمد رضا خان | یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کو پاکی ان کے شرک سے، |
| احمد علی | کیا سوائے الله کے ان کا کوئی اور معبود ہے الله اس سےپاک ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے |
| طاہر القادری | کیا اﷲ کے سوا اُن کا کوئی معبود ہے، اﷲ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ (اﷲ کا) شریک ٹھہراتے ہیں، |
| علامہ جوادی | یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے |
| حسین نجفی | یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Is theirs a god beside Allah? Hallowed be Allah from that which they associate! |
| M.M.Pickthall: | Or have they any god beside Allah? Glorified be Allah from all that they ascribe as partner (unto Him)! |
| Saheeh International: | Or have they a deity other than Allah? Exalted is Allah above whatever they associate with Him. |
| Shakir: | Or have they a god other than Allah? Glory be to Allah from what they set up (with Him). |
| Yusuf Ali: | Or have they a god other than Allah? Exalted is Allah far above the things they associate with Him! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کے منکروں کے بارے میں