اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر        The Elephant-105 سورت الفیل      Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ
آسان اُردو کیا آپﷺ نے نہیں دیکھا کہ آپﷺ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیسا (سلوک) کیا؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا معاملہ کیا ؟
ابو الاعلی مودودی تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟
احمد رضا خان اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کیا حال کیا
احمد علی کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیا برتاؤ کیا
فتح جالندھری کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
طاہر القادری کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا،
علامہ جوادی کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا برتاؤ کیاہے
ایم جوناگڑھی کیا تو نے نہ دیکھا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟
حسین نجفی کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا (سلوک) کیا؟
=========================================
M.Daryabadi: Hast thou not observed what wise thy Lord dealt with the fellows of the elephant?
M.M.Pickthall: Hast thou not seen how thy Lord dealt with the owners of the Elephant?
Saheeh International: Have you not considered, [O Muhammad], how your Lord dealt with the companions of the elephant?
Shakir: Have you not considered how your Lord dealt with the possessors of the elephant?
Yusuf Ali: Seest thou not how thy Lord dealt with the Companions of the Elephant?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا
تاریخی ایت